ہم محمد علی جناح کے بارے میں کہاں سے پڑھیں؟
آپ شاید جانتے ہوں گے کہ "میرا بھائی" وہ کتاب ہے جسے قائد اعظم کی ہمشیرہ ، مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح نے لکھا۔ اسے 1987 میں قائد اعظم لائبریری نے انگریزی میں مائی برادر کے عنوان سے شائع کیا۔ کہا جاتا ہے کہ اس کتاب کو سینسر کیا گیا ہے۔ لیکن یہ بھی کہا جاتا ہے کہ جو کچھ سینسر کیا گیا وہ قدرت اللہ شہاب نے لکھ دیا۔ پتہ نہیں۔ دونوں میں سے کچھ بھی ہو سکتا ہے۔ آپ پڑھ کر بتائیے گا کہ کیا ایسا ہے یا نہیں؟ میں منتظر رہوں گا۔