یوسف بن تاشفین کے اونٹ چرانا ، صلیبی الفانسو کے خنزیر چرانے سے کہیں باعزت ہے
بارہا ایسا ہوا ہے کہ کسی ایک فرد کے صبر وحوصلہ نے اسلامی اجتماعیت کو صدیوں کی زندگی دے دی۔ اور صبر و برداشت چھوڑنے کے نتیجے میں جماعت کے کروڑوں نفوس نسلوں خوار ہوتے رہے۔ آج جن خطوں میں آپ کو مسلمانوں کی ذلت اور بےبسی پر رونا آئے اور جہاں کہیں مسلم بیٹیوں کی چیخیں سنیں، لازماً وہاں کچھ مسلمانوں سے اسی اجتماعیت کے سلسلے میں کوئی جرم ہوا ہوگا جس کے نتیجے میں مسلمان وہاں اس حالت کو پہنچے۔