عثمانی-خلافت

یوسف بن تاشفین کے اونٹ چرانا ، صلیبی الفانسو کے خنزیر چرانے سے کہیں باعزت ہے

  • حامد کمال الدین
لارنس آف عریبیہ

بارہا ایسا ہوا ہے کہ کسی ایک فرد کے صبر وحوصلہ نے اسلامی اجتماعیت کو صدیوں کی زندگی دے دی۔ اور صبر و برداشت چھوڑنے کے نتیجے میں جماعت کے کروڑوں نفوس نسلوں خوار ہوتے رہے۔  آج جن خطوں میں آپ کو مسلمانوں کی ذلت اور بےبسی پر رونا آئے اور جہاں کہیں مسلم بیٹیوں کی چیخیں سنیں، لازماً وہاں کچھ مسلمانوں سے اسی اجتماعیت کے سلسلے  میں کوئی جرم ہوا ہوگا جس کے نتیجے میں مسلمان وہاں اس حالت کو پہنچے۔

مزید پڑھیے

جب خلافت عثمانیہ نے متحدہ صلیبی افواج کو عبرت ناک شکست سے دو چار کیا

معرکہ گیلی پولی

کچھ شخصیات ایسی ہوتی ہیں جو اپنے عزم ، ہمت اور استقلال کے بل بوتے پر تاریخ  کا  رخ بدل دیتی ہیں ، اور اگر تاریخ کا  رخ مکمل طور پر نہ بدل سکیں ، تو بھی اپنی انفرادی کاوش کی بنیاد پر تاریخ کے صفحات میں اپنا نام تو امر کروا ہی لیتی ہیں ۔

مزید پڑھیے

مصطفی کمال پاشا نے خلافت عثمانیہ کی آخری یادگاروں سے کیا سلوک کیا؟

  • ابو فاتح ندوی
عثمانیہ

کہا جاتا ہے کہ سلطان وحید الدین کے شہزادے منہ چھپا کر پیرس کی گلیوں میں کاسہِ گدائی لیے پھرتے تھے کہ کوئی انھیں پہچان نہ پائے۔ پھر جب سلطان کی وفات ہوئی تو کلیسا ان کی میت کو کسی کے حوالے کرنے پر آمادہ نہ ہوا کیونکہ دکانداروں کا قرض ان پر چڑھا ہوا تھا ۔بالآخر مسلمانوں نے چندہ کرکے سلطان کا قرض ادا کیا اور ان کی میت کو شام روانہ کیا اور وہاں وہ سپرد خاک ہوئے۔

مزید پڑھیے