#اردو-زبان

اردو فونٹ نوری نستعلیق کے موجد کون تھے؟

  • ملک محمد شاہد

آپ کو اردو کا کون سا فونٹ پسند ہے؟ آج کل اردو کتابیں اور اردو اخبارات کس فونٹ میں شائع ہورہی ہیں؟ کمپیوٹر پر اردو لکھنا کتنا مشکل تھا اور اس مشکل کا حل کیسے نکالا گیا ؟ احمد مرزا جمیل نے اردو پر کیا احسان کیا؟ جانیے اردو کے دیدہ زیب اور قبول عام رکھنے والنے فونٹ جمیل نوری نستعلیق کے موجد کی کہانی

مزید پڑھیے

قومی زبان اردو سے خوف زدہ طبقے کا نمائندہ مزاحیہ مضمون

  • فرقان احمد
قومی زبان

اب تو یہ بھی سمجھ میں آنے لگا ہے کہ  اردو کو کم سے کم استعمال کرکے نجی تعلیمی ادارے کیا قومی فریضہ سرانجام دے رہے ہیں۔   ان کو تو بھئی ستارہ امتیاز ملنا  چاہیے۔ یہ جو  کر رہے ہیں، ان کا تو احسان کسی طرح اتارا ہی نہیں جا سکتا۔ یہی ادارے تو ہوں گے جو اگلی دو تین نسلوں تک اردو کا آثار قدیمہ والوں سے بہترین ریٹ لگوا کر دیں گے۔ آپ ان کی اردو کو نایاب بنانے میں حصہ داری سے پہلو تہی کسی طرح نہیں کر سکتے۔

مزید پڑھیے

اردو زبان کے عربی رسم الخط اور رومن اردو کے بارے میں مرحوم انتظار حسین کا کیا کہنا تھا؟

  • محمد خلیل الرحمن
اردو

 حال ہی میں انتظار حسین کا مشہور افسانہ  "شہرزاد" کی موت پڑھا۔ کیا خوبصورت افسانہ ہے۔ جب تک شہرزاد موت کے ڈر سے کہانیاں سوچتی رہی، اس کے اندر کی تخلیق کار زندہ رہی۔ جوں ہی موت کا خوف ختم ہوا، کہانیاں تخلیق کرنا ختم۔ شہرزاد گویا مرگئی۔ ہمیں ان کا یہ نکتہ بہت خوب صورت لگا۔ جب تک انسان سوچنے کے قابل ہے ، تخلیق کرنے کے قابل ہے۔ جب سوچنا چھوڑدیا گویا موت سے پہلے ہی مرگئے۔

مزید پڑھیے

کٹھ حجتی یا کٹ حجتی ؟ ان دونوں میں سے درست کیا ہے؟

  • ابونثر احمد حاطب صدیقی
کتاب

اوپر،غزل والے شعر میں، چچا نے ’کاٹ‘ کو مذکر باندھ دیاہے، جب کہ لغات میں یہ ’اسمِ مؤنث‘ ہے۔ شاید ردیف کی مجبوری سے چچا کو اس لفظ کی جنس تبدیل کرنی پڑ گئی۔ ردیف کے ساتھ ساتھ یہ بھی دیکھیے کہ اسی غزل کے ایک شعر میں چچا بچوں کو کیا پٹّی پڑھا رہے ہیں: " وہ چُراوے باغ میں میوہ جسے ؛ پھاند جانا یاد ہو دیوار کا "

مزید پڑھیے

نہ ، نا اور ناں کو کب اور کہاں استعمال کرنا چاہیے؟

  • آصفہ عنبرین قاضی
اردو زبان

اردو زبان اس قدر مشکل نہیں جس قدر عموماً طالب علم یا اردو سے گریزاں افراد بتاتے ہیں۔ بلکہ سچ پوچھیے تو اس سے سہل اور رواں زبان تو شاید ہی کوئی اور ہو۔ صرف مناسب رہنمائی اور چند رہنما اصول پلے باندھ لیے جائیں تو ہم میں سے ہر ایک زبان پر اچھا خاصا ماہر ہو سکتا ہے۔

مزید پڑھیے