بھارت میں نریندرمودی ٹویٹر کے پر کیسے کاٹ رہے ہیں؟
مودی سرکار مسلسل ٹویٹر پر دباؤ ڈال رہی ہے کہ اپنے پلیٹ فارم پر موجود مودی سرکار کے ناقدین کے اکاؤنٹس بین کرے اور ایسے ٹویٹس بھی ہٹائے جن میں مودی پر تنقید موجود ہو
مودی سرکار مسلسل ٹویٹر پر دباؤ ڈال رہی ہے کہ اپنے پلیٹ فارم پر موجود مودی سرکار کے ناقدین کے اکاؤنٹس بین کرے اور ایسے ٹویٹس بھی ہٹائے جن میں مودی پر تنقید موجود ہو
بھارت میں مودی حکومت کے ہندوتوا کا ایک اور شکار۔۔۔فیکٹ چیکنگ ویب سائٹ کے صحافی کو گرفتار کرلیا گیا۔عجب چوپٹ نگری ہے، نفرت کے بچاری آزاد ہیں اور سچائی علمبردار گرفتار۔ آخر بھارت میں۔۔۔۔
حالیہ واقعات میں حکومتی آشیرواد سے بھارت کے دارالحکومت دہلی سمیت دیگر جگہوں پر مسلمانوں کے گھر بلڈوزر سے مسمار کیےجا رہے ہیں۔ یہ وہی دہلی ہے جس کی اینٹ اینٹ قطب الدین ایبک سے لے کر آخری مغل بادشاہ نے جوڑی تھی۔ آج اسی دلی میں مسلمانوں کے سر کی چھتیں ملیا میٹ ہو رہی ہیں اور ان کاکوئی پرسان حال بھی نہیں۔
مودی نے حکومت کے خلاف بات کرنے والے کارکنان اور ماہرین تعلیم کے خلاف بھی مسلسل کریک ڈاؤن کیا۔ اور یقینی طور پر حکومت کی طرف سے کسانوں کے احتجاج کو ناکام کرنے کی کوششوں میں کوئی کمی نہیں چھوڑی گئی تھی۔ مودی کے حامیوں نے انہیں خالصتانی قرار دینے کی مہم چلائی۔ نیز بی جے پی کے وزیر اعلیٰ کے بیٹے کی گاڑی مبینہ طور پر احتجاج کرتے کسانوں پر چڑھا دی گئی تھی جس سے کئی کسان ہلاک ہو گئے۔وزیر داخلہ کا بیٹا اس وقت جیل میں ہے۔