کرونا ویکسینز کی سپلائی میں رکاوٹیں : مغربی ممالک کی نا انصافی کا منہ بولتا ثبوت
یہ یورپ و برطانیہ جیسے ممالک ہیں جو بغیر کسی ٹھوس وجہ کے ویکسینیشنز کی ہر جگہ پر تیاری کا راستہ روک رہے ہیں۔ انہیں اپنے کردار پر خود ہی غور کرنا ہوگا۔ وگرنہ کوئی بھی اس وبا کی نئی نئی اقسام کو ابھرنے سے نہیں روک پائے گا۔ اور جب یہ اقسام ابھریں گی تو ایسا کیسے ہو سکتا ہے کہ یہ ممالک متاثر نہ ہوں۔ آپ نے احمد فراز کا وہ شعر تو سنا ہی ہو گا۔ مَیں آج زد پہ اگر ہُوں تو خوش گمان نہ ہو ؛ چراغ سب کے بجھیں گے ، ہَوا کسی کی نہیں