علی شریعتی: نام ور اسلامی مفکر جنہیں ساواک نے شہید کیا
ڈاکٹر علی شریعتی کے متعدد لیکچرز کتابی صورت میں شائع ہوئے اور ان کے لاتعداد کیسٹس ایران میں گھر گھر تقسیم ہوئے۔ وہ علامہ اقبال کے مداحین میں شامل تھے اور انہوں نے اقبال کے حوالے سے بھی کئی لیکچرز دیے تھے ، جنہیں کتابی شکل میں بھی شائع کیا جا چکا ہے ، جبکہ اس کتاب کا اردو ترجمہ "ہم اور اقبال" کے نام سے کیا گیا ہے۔