#اسلام

کیا اسلام مغرب کا دشمن ہے؟ از تمارا سن

  • احمد حامدی
اسلام اور مغرب

ہمیں بتانے والا کوئی نہیں ہے کہ کون سی کتاب اچھی ہے اور کون سی بے فائدہ۔ اس کا فائدہ یہ ہے کہ ہم کوئی سی کتاب اٹھا کر کچھ بھی رائے بنا سکتے ہیں۔ اس وقت میرے سامنے تمارا سن کی کتاب "کیا اسلام مغرب کا دشمن ہے؟" پڑی ہے۔ اچھے برے کا فیصلہ کرنا میرا حق ہے لیکن اس فیصلے پر دوسرے کو مطمئن کرنے کے لیے اولاَ تو یہ ضروری ہے کہ کتاب میں نے پڑھی ہو۔ یہ بھی ضروری ہے کہ میں نے کتاب سمجھ کے پڑھی ہو اور یہ بھی کہ مندرجات پر سوچنے کی زحمت بھی گوارا کی ہو۔

مزید پڑھیے

بچوں کی اسلامی تربیت: کیا، کیوں اور کیسے؟

  • ڈاکٹر محمد سلیم العوا

والدین کی بڑی تعداد ان حقوق سے مکمل غافل ہے، بہت سے والدین کو تو ان حقوق کی بابت کچھ خبر ہی نہیں ہوتی، اکثر علما بھی ان حقوق کی بابت یاددہانی نہیں کراتے، وہ کچھ اور امور ومسائل کو زیادہ اہم جان کر ان کی ہی بارے میں گفتگو کرتے ہیں، حالاں کہ اولاد کے ان حقوق کی ادائیگی پر ہی قوم وملت کا مستقبل منحصر ہے، اس لیے کہ مستقبل ان بچوں سے ہی عبارت ہے جن سے ہم بسا اوقات چھوٹا جان کر صرفِ نظر کرلیتے ہیں

مزید پڑھیے

ربعی بن عامرؓرستم کے دربار میں:ایک بادشاہ کے سامنے مصطفیﷺ کے غلام کی شان

  • علامہ شبلی نعمانیؒ

برچھی جس سے عصا کا کام لیا تھا، اس کی انی کو اس طرح فرش میں چبھوتے جاتے تھے کہ پرتکلف فرش اور قالین جو بچھے ہوئے تھے جابجا سے کٹ پھٹ کر بیکار ہو گئے۔ تخت کے قریب پہنچ کر زمین پر نیزہ مارا، جو فرش کو آرپار کر کے زمین میں گڑ گیا۔

مزید پڑھیے

فقیہانہ ذہانت اور احکام کی علتوں کو سمجھنے میں جن کا کوئی ثانی نہ تھا

  • شیخ علی طنطاوی

امام شافعیؒ کے شیخ وکیع بن جراحؒ سے دریافت کیا گیا کہ: کیا ابو حنیفہؒ سے کوئی غلطی ہوئی؟ فرمایا: ابو حنیفہؒ سے کیسے غلطی ہوسکتی ہے جب کہ ان کے یہاں قیاس اور اجتہاد میں ابو یوسفؒ، زفرؒ اور محمدؒ جیسے لوگ موجود ہیں، حفظِ حدیث اور معرفتِ حدیث میں یحیٰ بن زکریاؒ، حفص بن غیاثؒ، حبانؒ اور مندلؒ جیسے لوگ ہیں، قاسم بن معنؒ جو عربی دانی میں اپنی مثال آپ ہیں، داود طائیؒ اور فضیل بن عیاضؒ جو زہد و تقویٰ میں مشہور ہیں۔

مزید پڑھیے

مسلمان ورکنگ ویمن کو کن بنیادی اسلامی اصولوں کا خیال رکھنا چاہیے؟

  • قاضی فرزانہ تبسم

اگر عورت شریعت کی تمام حدود کی پابندی کرتے ہوئے اور اپنی گھریلو ذمے داریوں کو انجام دیتے ہوئے کسب معاش میں حصہ لے تو قرآن وسنت کی تعلیمات کے مطابق نہ اس پر پابندی عائد کی گئی نہ ناپسندیدہ قرا ر دیاگیا۔ لیکن اس سلسلے میں شرعی امور جیسے پردہ وغیرہ کی پابندی اور غیر مردوں سے ربط ضبط میں احتیاط لازمی ہے۔

مزید پڑھیے