#عورت

چہرے کا پردہ: معتدل نقطہ نظر کیا ہے؟

  • ڈاکٹر محمد رضی الاسلام ندوی

اجنبی مردوں کے سامنے عورت کے لیے اپنا چہرہ کھولنے یا نہ کھولنے کے سلسلے میں فقہا کا اختلاف ہے۔ بعض چہرہ چھپانے کو واجب قرار دیتے ہیں، جب کہ بعض کاخیال ہے کہ سورہ النور کی آیت ۱۳ اور بعض احادیث سے چہرہ اور ہتھیلی کااستثنا معلوم ہوتاہے۔ یہ اختلاف عہد صحابہ سے موجود ہے اور دونوں گروہوں کے پاس مضبوط دلائل ہیں۔

مزید پڑھیے

عالمی یوم نسواں: 110 سال بعد بھی حقوق نسواں کی تحریک اپنے مقاصد کے حصول میں کام یاب نہیں ہوسکی

  • ڈاکٹر سلیم خان

اقوام متحدہ نے 1975 میں خواتین کا عالمی دن منانا شروع کیا۔ اس کے دو سال بعد باقاعدہ قرارداد منظور کر کے تمام ارکان ممالک میں حقوق نسواں کی بحالی کے لیے یوم خواتین منعقد کرنے کی روایت ڈالی گئی۔ 2020 میں یوم نسواں پر اقوام متحدہ کا نعرہ تھا: ’’ میں مساوات پر یقین رکھنے والی نسل ہوں جو کہ خواتین کے حقوق کی مساوات کو پایۂ تکمیل تک پہنچائے گی۔‘‘ اس خوش نما نعرے کے ٹھیک ایک سال بعد سوئزرلینڈ میں عبادت گاہوں کے علاوہ عوامی مقامات پر برقع اور نقاب پر پابندی عائد کر دی گئی۔

مزید پڑھیے

مسلمان ورکنگ ویمن کو کن بنیادی اسلامی اصولوں کا خیال رکھنا چاہیے؟

  • قاضی فرزانہ تبسم

اگر عورت شریعت کی تمام حدود کی پابندی کرتے ہوئے اور اپنی گھریلو ذمے داریوں کو انجام دیتے ہوئے کسب معاش میں حصہ لے تو قرآن وسنت کی تعلیمات کے مطابق نہ اس پر پابندی عائد کی گئی نہ ناپسندیدہ قرا ر دیاگیا۔ لیکن اس سلسلے میں شرعی امور جیسے پردہ وغیرہ کی پابندی اور غیر مردوں سے ربط ضبط میں احتیاط لازمی ہے۔

مزید پڑھیے