عید میلاد النبی ﷺ کا احوال اور شیخ امام حسن البنا کا معمول
" روحیہ کا انتقال کب ہوا؟ " فرمانے لگے: " آج ہی مغرب سے تھوڑی دیر پہلے "۔ ہم نے کہا: " آپ نے ہمیں پہلے کیوں نہ اطلاع دی ؟ کم از کم میلاد النبی صلی اللہ تعالیٰ علیہ و آلہ و سلم کا جلوس کسی اور دوست کے گھر سے نکال لیتے؟ " کہنے لگے: " جو کچھ ہوا، بہتر ہوا۔ اس سے ہمارے حزن و غم میں تخفیف ہو گئی اور سوگ مسرت میں تبدیل ہو گیا۔ کیا اس سے بڑھ کر اللہ تعالیٰ کی کوئی اور نعمت درکار ہے! "