#رسول

غزوات اور رحمتیں دونوں انہی کی ذات کا پرتو ہیں

  • احمد بن الیاس
غزوات

نبی کریمﷺ ورثے میں 9 تلواریں دے گئے امت کو ، جو ان کے حجرے میں وصال کے وقت لٹکی تھیں۔ جہاد میں ہی عزت ہے، نشانوں پر نظر رکھنے میں عظمت ہے، اور گھوڑوں کو تیار رکھنے میں سالمیت ہے۔ بےشک عزت ہے اللہ کے لیے، اس کے رسول کے لیے اور مومنین کے لیے۔ یہ بزدل، موت سے ڈرنے والی، تکاثر کی چاہ میں برباد ہونے والی امت، ہمارے رسول کی امانت دار تو نہیں۔ یہ خوف اور دنیا کی چاہ تو ہمیں کسی اور نے انجیکٹ کی ہے۔ اقبال نے کہا تھا، وہ نبُوّت ہے مسلماں کے لِیے برگ حشیش ، جس نبُوّت میں نہیں قُوّت و شوکت کا پیام

مزید پڑھیے

کیا سیرتِ طیبہ کی پیروی کیے بغیر قرآن کے رستے پر چلا جا سکتا ہے؟

  • ڈاکٹر شمس الحق حنیف
مسجد نبوی

آپؐ کی تعلیم وتربیت نے صحرا نشینوں میں جو ذہانت وفطانت، جو اِخلاص وایمان، جو نظم وضبط، جو بلند نصب العین اور جو اعلیٰ اَخلاقی اَقدار پروان چڑھائے اور ان کے اندر اِمامت وقیادتِ دنیا کی زبردست صلاحیتوں کی نشونما وآبیاری کی اور جو جہانگیر ،  جہاں دار،  جہاں آراء  اور جہان بین عبقری (Genius)شخصیات تیار کیں وہ صرف آپؐ ہی کا حصہ اور آپؐ کی سید الاولین والآخرین اور خاتم النبیینؐ و رسولؐ ربّ العالمین ہونے کی بیّن وناقابلِ تردید دلیل ہے۔

مزید پڑھیے

گلہائے نعت از افتخار عارف : بطرزِ مختلف اک نعت لکھنا چاہتا ہوں

  • افتخار عارف
مسجد نبوی

افتخار عارف انتہائی قادر الکلام شاعر اور شگفتہ لب و لہجے کے مالک انسان ہیں ۔ انہوں نے کرب و بلا ، استعماری قوتوں کے انکار ، جبر کے خلاف مزاحمت اور دِیا جلائے رکھنے کے عزم کو ہمیشہ اپنی شاعری سے پیوست رکھا ہے ، کہ شاید سلیم احمد کے فکری جانشین کے یہی شایانِ شاں تھا۔ زیرِ نظر نعتِ رسولِ مقبول ﷺ شاعر کے خوبصورت و پر عقیدت جذبات کی غماز ہے۔

مزید پڑھیے