کیا یوٹیوب کا ڈیٹا سٹوریج ختم ہونے والا ہے؟
یوٹیوب دنیا کا دوسرا بڑا سوشل میڈیا پلیٹ فارم ہے۔ اس کے پاس ویڈیو فارمیٹ میں سب سے بڑا ذخیرہ ہے۔ اس میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ یوٹیوب اپنا ڈیٹا کہاں جمع (سٹور) کرتا ہے؟ کیا یوٹیوب کے پاس اتنی جگہ (میموری)ہے کہ آنے والے کئی برس وہ ڈیٹا جمع کرتا رہے؟ کہیں یوٹیوب کی "میموری فُل" تو نہیں ہوجائے گی؟ اگر آپ ان سوالات کے جواب جاننا چاہتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے لیے ہے۔