#کرکٹ

ورلڈ کپ 2021 ، دلچسپ مرحلے میں داخل ہو رہا ہے

  • عاطف عنایت
کرکٹ

بنگلہ دیش کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ ہی اس ہار کی اہم وجہ بنا۔ محموداللہ کا یہ فیصلہ سمجھ سے بالا تر تھا کیونکہ انگلینڈ کی مضبوط بیٹنگ لائن جو کہ رنز کا تعاقب کرنے میں ماہر تھی، اُسے پہلے فیلڈنگ کروانا جیت تحفے میں دینے جیسا تھا۔

مزید پڑھیے

 پاکستان نے بھاگنے والوں کو آج بھاگنے نہیں دیا

  • عاطف عنایت
کرکٹ

شارجہ کا گراؤنڈ ہو تو بڑے بڑے بڑے چیتن  شرما ،      شرما جاتے ہیں،  ساؤتھی ڈگمگا جاتے ہیں کبھی جاوید زندہ و  جاوید ہو جاتا ہے اور کبھی حارث و آصف روح کو تسکین دیتے ہیں۔کل بھی شارجہ میں اللہ کا فضل ہوا تھا اور آج بھی شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں اللہ تعالیٰ کی ذات نے پاکستان کو تاریخی کامیابی عطا کی۔

مزید پڑھیے

بابر ہو اور ہند اس کے سامنے نہ جھکے ، یہ کہاں لکھا ہے؟

  • عماد عاشق
کرکٹ

اس فتح کی داستان آبِ زر سے لکھے جانے کے قابل ہے۔  خدا جسے چاہے، عزت سے نوازے۔ جو کام عمران خان جیسا لاجواب کپتان نہ کر سکا، وہ بابر جیسے نوخیز کپتان نے کر دکھایا۔ لکھ رکھیں کہ چودہ نومبر کو ورلڈ کپ ٹرافی بابر کے سوا کسی اور کپتان کے ہاتھ میں نہیں ہوگی۔

مزید پڑھیے

ظرف شکست خوردہ نہیں ، فاتح لشکر کا دیکھا جاتا ہے

کرکٹ

اس سے بھی پیچھے جاکر مارچ 2012 ، ڈھاکہ کو یاد کریں جب کوہلی نے 183 ناٹ آؤٹ اسکور بنا کر پاکستان کو ہرایا تو پورے گراؤنڈ میں تکبر سے چھلانگیں مار کر چیخ رہا تھا اور آپے سے باہر ہو رہا تھا۔ کوہلی کو پاکستان سے ہارنے کے بعد نہیں پاکستان سے جیتنے کے بعد دیکھیں تا کہ آپ کو اصلیت پتہ چلے۔ اسی موقع کے لیے شبنم رومانی نے لکھا تھا، " جس وقت اپنی فتحَ کا پرچم کرو بلند ؛ ہاری ہوئی سپاہ کو ہنس کر نہ دیکھنا "

مزید پڑھیے

بنگلہ دیش بقابلہ سری لنکا: دو ایشین ٹائیگرز کا ٹاکرہ

  • عاطف عنایت
ورلڈ کپ

دونوں ٹیموں کی باؤلنگ دیکھ کر یہی لگتا ہے کہ کانٹے کی ٹکر ہے اس ڈیپارٹمنٹ میں لیکن موجودہ فارم کو دیکھتے ہوئے سپن باؤلنگ میں سری لنکا کو ایج حاصل ہے اور فاسٹ باؤلنگ میں برابری کا مقابلہ ہے۔ اب آتے ہیں سو کروڑ کے سوال کی طرف کہ جیتے گا کون؟؟؟ میری ذاتی رائے میں اور موجودہ کارکردگی کو دیکھ کر یہی لگتا ہے کہ سری لنکا یہ میچ جیت جائے گی ۔ لیکن شارجہ میں کھیلے جانے والا یہ میچ سپنرز کی جنگ ہوگا۔ جس ٹیم کی بیٹنگ لائن سمجھ داری سے کھیلے گی وہی ٹیم جیتے گی۔

مزید پڑھیے

اب تک کے آخری دو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپس کا احوال

  • محمد سالم
کرکٹ

انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 155 رنز بنائے جس میں اہم کردار جوئے روٹ کے 55 رنز کا تھا۔ جواب میں ویسٹ انڈیز کے اوپنرز 5 کے ٹوٹل پہ پویلین لوٹ گئے، پچھلے میچ کے مین آف دی میچ لینڈل سمنز صفر پہ رخصت ہوگئے۔ آندرے رسل ایک ہی رن بناسکے اور براوو 27 گیندوں پہ 25 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ مارلن سیموئیلز ایک اینڈ پہ ڈٹے رہے اور انہوں نے 85 رنز بنائے۔ آخری اوور میں 19 درکار تھے اور باؤلنگ کے لیے بین سٹوکس کو بھیجا گیا،سامنےکارلوس بریتھ ویٹ تھے جنہوں نے چار گیندوں پہ مسلسل چار چھکے مار کے یہ میچ اپنے

مزید پڑھیے

تیسرے اور چوتھے ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کا مختصر احوال

  • محمد سالم
کرکٹ

پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اور پاکستان کا مقابلہ ہوا۔ سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 139 رنز بنائے جس کے جواب میں پاکستان 123 تک محدود رہا، کپتان محمد حفیظ کے 42 کے علاوہ کوئی بیٹسمین اچھی کارکردگی نہ دکھا سکا۔ دوسرے سیمی فائنل میں ویسٹ انڈیز نے کرس گیل کے 75 رنز کی بدولت 205 رنز سکور کیے جس کے جواب میں آسٹریلیا 131 پہ آل آؤٹ ہوگئی۔

مزید پڑھیے

دو ہزار سات اور دو ہزار نو کے ٹی ٹوئنٹی عالمی کپس کا مختصر احوال

  • محمد سالم
کرکٹ

فائنل میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، اس ٹورنامنٹ میں سری لنکا کا سب سے خطرناک ہتھیار تلکارتنے دلشان تھے جو اب تک 317 رنز بنا چکے تھے ۔ اسی ٹورنامنٹ میں اپنا ڈیبیو کرنے والے محمد عامر پہلی اوور کے لیے آئے اور مسلسل چار گیندیں ڈاٹ کروانے کے بعد انہیں غلط شاٹ پہ مجبور کیا اور فائن لیگ پہ شاہزیب حسن نے ان کا کیچ تھاما تو وہیں سے میچ پاکستان کے ہاتھ میں آگیا ۔ عبدالرزاق نے تین وکٹیں لے کر مڈل آرڈر کو تن تنہا برباد کردیا تاہم کپتان کمار سنگاکارا نے ایک اینڈ سنبھالے رکھ

مزید پڑھیے

چوبیس اکتوبر کو کھیلوں کی دنیا میں کیا ہونے والا ہے؟

  • محمد سید
کھیل اور کھلاڑی

اُمید ہے کہ یہ والی موجودہ کرکٹ ٹیم ، پچھلی ٹیموں سے ذہنی طور پر ذیادہ مضبوط ثابت ہو گی اور جی جان سے مقابلہ کرے گی۔۔۔ ہماری دعائیں اور نیک تمنّائیں پاکستانی ٹیم کے ساتھ ہیں۔۔ ہماری اُمیدوں کے محور بابر اعظم ،محمد رضوان ، سرفراز احمد ، شعیب ملک اور شاہین آفریدی ہونگے۔

مزید پڑھیے
صفحہ 2 سے 3