یوم اقبال

علامہ محمد اقبال رحمۃ اللہ علیہ: یوم اقبال کے حوالے سے تقریر

  • سعید عباس سعید
1667407550.webp

بچوں میں اقبال فہی کی اشد ضرورت ہے۔ یومِ اقبال کے موقع پر سکول میں مختلف سرگرمیوں کی مدد سے علامہ اقبال کے نظریات اور تصورات کو بچوں میں راسخ کیا جاسکتا ہے۔ تقریری مقابلے اس کا بہترین ذریعہ ہیں۔ الف یار پر یومِ اقبال کے حوالے سے اردو تقاریر کا سلسلہ شروع کیا جارہا ہے۔ آج پہلی تقریر ملاحظہ کیجیے۔

مزید پڑھیے

علامہ اقبال کے مطابق زندگی اور موت میں کیا فرق ہے؟

  • محمد شریف بقا
1667276078.webp

اقبال کے ہاں زندگی کا وجود حرکت سے وابستہ ہے جبکہ جمود یا سکون دراصل موت ہے۔ اقبال کے مطابق خدا کی تخلیق کردہ کائنات اسی لیے زندگی رکھتی ہے کیونکہ یہ مسلسل حرکت کی حالت میں ہے۔ اگر یہ ساکت ہوجائے تو اس کی موت واقع ہوجائے۔

مزید پڑھیے

کیا واقعی علامہ اقبال جمہوریت کے مخالف تھے؟

  • محمد شریف بقا
1667148568.webp

شاعر مشرق علامہ اقبال بنیادی طور پر جمہوریت کے مخالف نہیں تھے۔ لیکن مغرب کی محض انسانوں کی تعداد کو گننے والی جمہوریت کے حق میں بھی نہیں تھے۔ ان کے نزدیک انسان کی قدر اس کی صلاحیت اور قابلیت کے لحاظ سے ہوتی ہے۔ اسلام کی نظر میں بھی شورائیت دراصل جمہورت کی ایک اعلیٰ شکل ہے اور اسی کے علامہ اقبال قائل تھے۔

مزید پڑھیے

علامہ اقبال کی شاعری میں تقدیر و تدبیر

  • محمد شریف بقا
1666845211.webp

اقبال کے ہاں بھی دیگر فلاسفہ کی طرح مسئلہ تقدیر اہمیت رکھتا ہے لیکن اقبال اس میں عملیت پسندی کے قائل ہیں۔ ان کے نزدیک مومن یا مرد مسلمان اپنی تقدیر خود بناتا ہے کیونکہ اللہ کی نصرت و تائید اسے ہر لمحہ حاصل رہتی ہے۔

مزید پڑھیے

علامہ اقبال کی شاعری میں ادب اور فن کا تذکرہ کس انداز میں ملتا ہے؟

  • محمد شریف بقا
1666065451.webp

علامہ اقبال کے ہاں ادب اور فن کی اپنی اہمیت ہے، علم و ادب، ہنر اور فن کو علامہ انسانیت کا لازمی خاصہ تصور کرتے ہیں۔ ادب لطیف اور اس سے متعلق علامہ اقبال کے اشعار دیکھیے۔

مزید پڑھیے

کیا علامہ اقبال واقعی اشتراکی خیالات رکھتے تھے؟

  • محمد شریف بقا
1666236824.webp

یہ حقیقت ہے کہ جس دور میں علامہ اقبال مسلمانان برصغیر کو مغرب کے لائے نظام سرمایہ داری کے خلاف اپنی شاعری کے ذریعے بیدار کررہے تھے، دنیا میں سرمایہ داری نظام کے متبادل کے طور پر اشتراکی خیالات اور نظریات کی ترویج بھی ہورہی تھی۔ اقبال کی شاعری میں کمیونزم، سوشلزم اور اشتراکیت کا تذکرہ کس انداز سے کیا گیا ہے ، اقبال کے ان اشعار میں دیکھیے۔

مزید پڑھیے

علامہ اقبال کی شاعری میں اسلام اور مسلمانوں کا ذکر کس طرح ملتا ہے؟

  • محمد شریف بقا
1666071774.webp

اقبال کی شاعری اسلام کے پیغام پر مشتمل ہے۔ اقبال کی نظموں اور غزلوں میں اسلام، مسلمانوں، اور امت مسلمہ کا ذکر جابجا ملتا ہے۔ آئیے علامہ اقبال کے چند ایسے خوب صورت اشعار پڑھتے ہیں جن میں اسلام کا تذکرہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیے

اقبال کی زندگی کے آخری لمحات اور کچھ خاص باتیں!

  • سعید عباس سعید

برصغیر کے مسلمانوں میں عقابی روح بیدار کرنے والا اور انہیں ستاروں سے آگے کے جہانوں کا پتہ بتانے والا داناۓ راز بستر علالت پر تھا. مرض میں رفتہ رفتہ اضافہ ہو رہا تھا۔ ان کے کمرے میں میاں محمد شفیع، ڈاکٹر عبدالقیوم اور راجہ حسن اختر رنجیدہ مغموم ان کی پل پل بگڑتی ہوئی حالت کو بے بسی سے دیکھ رہے تھے۔ ان اصحاب کے علاوہ اقبال کا باوفا خادم علی بخش بھی ان کی خدمت میں موجود تھا۔ لگ بھگ رات کے 2 بجے ہوں گے جب اقبال کے صاحبزادے جاوید اقبال کمرے میں داخل ہوئے۔ اقبال نے نحیف سی آواز میں پوچھا " کون ہے؟ "

مزید پڑھیے
صفحہ 2 سے 2