صبح کو شام لکھ دیا میں نے
صبح کو شام لکھ دیا میں نے
اپنا انجام لکھ دیا میں نے
مجھ سے پوچھا گیا وفا کیا ہے
بس ترا نام لکھ دیا میں نے
آتی جاتی ہوئی ہواؤں پر
دل کا پیغام لکھ دیا میں نے
گیت غزلیں رباعیاں نظمیں
سب ترے نام لکھ دیا میں نے
شمعؔ ان آنسوؤں کو آہوں کو
عشق انعام لکھ دیا میں نے