ایشیا کپ 2022: سری لنکا چَھٹی بار چمپیئن بن گیا
سری لنکا نے پاکستان کو 23 رنز سے شکست دے کر چھٹی پر ایشیا کپ پر قبضہ کرلیا۔ پاکستانی ٹیم 171 کے ہدف کے تعاقب میں 147 پر ڈھیر ہوگئی۔ سری لنکا کے راج پاکسا نے ناقابل شکست 71 رنز (45 گیندوں پر) بنائے۔
ایشیا کپ 2022 کا فائنل میچ: میچ کا خلاصہ
سری لنکا کی اننگ
٭ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ سری لنکا نے چھے وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز کا ایک قابلِ دفاع ہدف جوڑنے میں کامیاب ہوا۔ سری لنکا کے پانچ کھلاڑی محض 58 رنز کے مجموعی سکور پر پویلین لوٹ چکے تھے۔ لیکن راجہ پاکسا اور ہسا رنگا کی 58 کی شراکت نے میچ کا پانسا بدل کے رکھ دیا۔ راجہ پاکسا نے 45 گیندوں پر ناقابل شکست 71 رنز اسکور کیے۔
٭ پاکستانی گیند بازوں نے میچ کے پہلے آٹھ اوورز میں شاندار کھیل پیش کیا۔ مجموعی طور پر حارث رؤف نے تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ نسیم شاہ، شاداب خان اور احمد افتخار نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
پاکستان کی اننگ
٭ پاکستان نے 171 کے ہدف کا تعاقب شروع کیا تو بابر اعظم اور فخر زمان جلد ہی پویلین لوٹ گئے۔ بابر اعظم نے 5 اور فخر زمان صفر پر ہی آؤٹ ہوگئے۔ یعنی اس میچ میں بھی سوائے محمد رضوان کے پاکستان کی ٹاپ آرڈر بیٹنگ بُری طرح ناکام ہوگئی۔ محمد رضوان نے 45 گیندوں پر 55 رنز جوڑے۔ افتخار احمد کے 32 رنز اور حارث رؤف کے 13 رنز کے سوا کوئی بھی کلاڑی ڈبل فِگر میں رنز نہیں بناسکا۔ اس طرح پاکستان کی پوری ٹیم 147 کے مجموعے پر ڈھیر ہوگئی۔
٭ سری لنکا کے گیند بازوں نے میچ پاکستان سے چھین لیا۔ سری لنکا کے گیند باز پرمُود مدوشان نے چار اور ہسارنگا نے تین وکٹیں حاصل کرکے ٹیم کو جیت سے ہمکنار کیا۔ اس کے علاوہ ٹھیکشانہ نے ایک اور کرونارتنے نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
سری لنکا اور پاکستان کتنی بار ایشیا کپ کے فائنل میں مدمقابل ہوئے؟
پاکستان اور سری لنکا چوتھی بار ایشیا کپ کے فائنل میں مدمقابل ہوئے۔ ان میں تین بار سری لنکا نے فتح حاصل کی۔ 1986 میں سری لنکا فاتح رہا، سن 2000 میں پاکستان نے سری لنکا کو شکست دے کر پہلی بار ایشیا کپ جیتا۔ جبکہ سن 2014 میں سری لنکا نے پاکستان کو ہرا کر ایشیا کپ اپنے نام کیا۔ 2022 کے ایشیا کپ پر بھی پاکستان کو شکست دے کر مجموعی طور پر چھٹی بار اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا۔
The 𝑪𝑯𝑨𝑴𝑷𝑰𝑶𝑵𝑺 of the #AsiaCup2022 🏆
— ICC (@ICC) September 11, 2022
Congratulations, Sri Lanka 👏 pic.twitter.com/c73cmcaqNz
سری لنکا نے کب کب ایشیا کپ جیتا؟
سری لنکا نے ایشیا کپ 2022 میں کامیابی کے بعد مجموعی طور پر چھٹی بار (1986, 1997, 2004, 2008, 2014, 2022 )ایشیا کپ کا چمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔
1۔ 1986 کے ایشیا کپ میں سری لنکا نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر پہلی بار ایشیا کپ جیتا۔
2۔ سری لنکا نے دوسرا ایشیا کپ 1997 میں بھارت کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر جیتا۔
3۔ سن 2004 میں ایک بار پھر سری لنکا نے بھارت کو 25 رنز سے شکست دے کر ایشیا کپ پر قبضہ جما لیا۔
4۔ 2008 میں پاکستان کو 100 رنز سے ہرا کر چوتھی بار سری لنکا نے ایشیا کپ کا اعزاز جیتا۔
5۔ ایک بار پھر 2014 میں پاکستان اور سری لنکا ایشیا کپ کے فائنل میں مدمقابل ہوئے۔ سری لنکا نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دی اورپانچویں بار ایشیا کپ کا چمپیئن بن گیا۔
6۔ پاکستان اور سری لنکا کا چوتھی بار 2022 میں ایشیا کپ کے فائنل میں آمنا سامنا ہوا۔ سری لنکا نے اس میچ میں پاکستان کو 23 رنز سے شکست دے کر چھٹی بار ایشیا کپ اپنے گھر لے گئے۔