اسپورٹس کارنر
سپورٹس کارنر کا خبرنامہ
آئی سی سی نے تینوں فارمیٹس کی پلئیرز رینکنگز جاری کر دیں۔
ٹیسٹ کرکٹ کے نمبر 1 بلے باز بن گئے آسٹریلیا کے مارنس لمبوشین ۔ اُنہوں نے یہ اعزاز چھینا انگلینڈ کے کپتان جوئے روٹ سے۔
پاکستانی کپتان بابر اعظم، ٹیسٹ بیٹنگ رینکنگ میں نویں نمبر پر موجود ہیں۔
ٹیسٹ باؤلنگ رینکنگ میں بھی آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز لیڈ کر رہے ہیں، روی چندرن ایشون دوسرے نمبر پر اور پاکستانی فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی ٹیسٹ باؤلنگ رینکنگ میں تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
آل راؤنڈرز کی ٹیسٹ رینکنگ میں ویسٹ انڈیز کے سابقہ کپتان جیسن ہولڈر پہلی پوزیشن اور ایشون دوسری پوزیشن پر ہیں۔
ون ڈے رینکنگ میں زیادہ رد و بدل نہیں ہوا، ون ڈے کی بیٹنگ رینکنگ میں پاکستانی کپتان بابر اعظم ،بدستور پہلے نمبر کے بلے باز ہیں، جبکہ دوسرے نمبر پر انڈیا کے سابقہ کپتان ویرات کوہلی ہیں۔
ون ڈے باؤلنگ رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز ،ٹرینٹ بولٹ نمبر ایک پوزیشن پر ہیں اور دوسرے نمبر پر ہیں آسٹریلوی تیز گیند باز، جوش ہیزل ووڈ۔
ون ڈے کی آل راؤنڈرز رینکنگ میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن پہلے نمبر پر اور افغان آل راؤنڈر محمد نبی دوسری پوزیشن پر ہیں، آل راؤنڈرز کی اسی رینکنگ میں پاکستانی عماد وسیم 8ویں پوزیشن پر فائض ہیں۔
ٹی ٹونٹی بیٹنگ رینکنگ میں بابر اعظم نے واپسی کی ہے اور ڈیوڈ ملان کے ساتھ پہلی پوزیشن پر مشترکہ قبضہ کیا ہے، دوسری پوزیشن پر اس سال ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں رنز کے انبار لگانے والے محمد رضوان پہنچ گئے ہیں ۔وہ صرف 7 پوائنٹس کی دوری پر ہیں پہلی پوزیشن سے۔
ٹی ٹونٹی باؤلنگ رینکنگ میں سری لنکن لیگ سپنر ،ونیندو ہسارنگا پہلی پوزیشن پر اور جنوبی افریقہ کے تبریز شمسی دوسری پوزیشن پر ہیں ۔ جب کہ پاکستانی لیگ سپنر شاداب خان نے 9ویں پوزیشن پر سنبھال رکھی ہے۔
ٹی ٹونٹی انٹر نیشنل آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں جو نمبر ایک پوزیشن پر براجمان ہیں ، وہ ہیں افغان آل راؤنڈر محمد نبی اور دوسرے نمبر پر ہیں شکیب الحسن اور تیسری پوزیشن پر لیام لیونگسٹن قابض ہیں۔
کرکٹ کی دنیا سے ہی ایک اور اہم خبر۔
بنگلہ دیش کے دورہ نیوزی لینڈ سے کیوی کپتان کین ولیم سن باہر ہو گئے ہیں ۔کاندھے کی انجری کی وجہ سے وہ اب اس سیریز میں شرکت نہیں کریں گے اور نیو زی لینڈ کی قیادت اب ٹام لیتھم کریں گے، بنگلہ دیش نے 2 ٹیسٹ میچ کھیلنے ہیں نیوزی لینڈ میں پہلا ٹیسٹ 1 جنوری 2022 سے شروع ہوگا۔
اسی دورے سے متعلق ایک اور خبر یہ ہے کہ نیوزی لینڈ نے اپنے ورلڈ ریکارڈ ہولڈر اسپنر، اعجاز یونس پٹیل کو بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لئے سکواڈ کا حصہ نہیں بنایا۔
کرکٹ ہی سے جُڑی تیسری اور چوتھی خبر۔انڈیا کا دورہ ساؤتھ افریقہ میں دونوں بورڈز نے طے کیا ہے کہ اگر کو ویڈ کے کیسسز دونوں ٹیمز میں ہوئے تب بھی دورہ جاری رہے گا، جس پلئیر یا آفیشل کو کرونا ہوا، اسے ٹیم سے علیحدہ کر کے آئیسولیٹ کر دیا جائے گا۔
روی چندرن ایشون نے ای ایس پی این کو ایک انٹرویو دیا ہے جس میں کُھل کر انہوں نے اظہار کیا ہے کہ کس طرح اُنہیں 2017 سے 2020 تک مشکلات کا سامنا رہا، انجری کی وجہ سے، منیجمنٹ کی وجہ سے۔
ایشون نے اس انٹرویو میں روی شاستری کے اُس بیان کا بھی حوالہ دیا جس میں کہا گیا تھا کہ ہمارا نمبر ایک ا سپنر اوور سیز میں ایشون نہیں بلکہ کلدیپ یادیو ہے۔
بڑا بہترین انٹرویو ہے جس میں پچھلی منیجمنٹ کے اندرونِ خانہ ایشوز پر کُھل کر بات کی گئی ہے۔
آخری خبر ہاکی سے۔ ایشین چیمپئن ٹرافی کے فائنل میں جنوبی کوریا نے جاپان کو پینلٹی شوٹ آؤٹ پر 2 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دے دی اور طلاعی تمغہ بمع ٹرافی حاصل کیا۔
جب کہ کانسی کے تمغے کے حصول کے لیے کھیلے گئے میچ میں انڈیا نے پاکستان کو 3 کے مقابلے میں 4 گولوں سے ہرا کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔