کھیل اور کھلاڑی

سابق پاکستانی کپتان ، جن کے نام ٹیسٹ کرکٹ میں بلے بازی کے تقریباً تمام قومی ریکارڈز ہیں

یونس خان

یونس خان واحد پاکستانی بلے باز ہیں جنہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں دس ہزار رنز بنائے۔ ان کے نام 34 ٹیسٹ سنچریز ہیں، جبکہ دوسرے نمبر پر موجود انضمام الحق کی 25 سنچریز ہیں۔ پاکستان کی جانب سے تینوں فارمیٹس میں سب سے زیادہ سنچریز بھی یونس خان کی 41 ہیں، جبکہ محمد یوسف نے 39 سنچریز بنائیں۔ عالمی سطح پر یہ سب ریکارڈز بھارتی بلے باز، سچن ٹنڈولکر کے پاس ہیں۔ یونس خان ان 4 پاکستانی کرکٹرز میں سے ہیں جنہوں نے ٹیسٹ اننگ میں 300 کے ہندسے کو عبور کیا۔دیگر تین بلے باز لٹل ماسٹر حنیف محمد، انضمام الحق اور اظہر علی ہیں

مزید پڑھیے

کیا راجر فیڈرر اور رافیل نڈال کی ٹینس پر حکمرانی کا وقت بیت چکا ہے؟

ٹینس

زویریو اور میڈویڈیو (یو ایس اوپن فاتح) کی حالیہ کامیابیوں کے بعد ٹینس کے حلقوں میں کہا جا رہا ہے کہ آخرکار 'چینج آف گاڈز' کا عمل ہو چکا ہے اور پرانے 'بگ 3' کی جگہ نئے 'بگ 3' نے لے لی ہے۔ نئے بگ 3 کا تیسرا رکن ، لامحالہ نوواک جوکووچ ہی ہے۔ راجر  فیڈرر اوررافیل  نڈال کے مداحوں کے لیے (مجھ سمیت) یہ تکلیف دہ صورتحال ہے، مگر کیا کریں یہی نظام قدرت ہے کہ ہر عروج کو زوال ہے، سو صبر ہی کیا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیے

پاکستان اور فیفا ورلڈ کپ

فٹ بال

اگر آپ کراچی کے علاقے ، لیاری میں داخل ہوں تو محسوس ہو گا کہ کسی افریقہ کے دیس میں نکل آئے۔ ہر طرف سیاہ فام گھنگریالے بالوں والے مضبوط قد کاٹھ کے لوگ نظر آئیں گے جن کے آباؤ اجداد کا تعلق افریقہ کے ملک تنزانیہ سے ملحق  نیم خود مختار ریاست ، زنجبار سے تھا جو یہاں کسی طرح، کسی زمانے میں  آئے اور مسلمان ہوئے اور یہیں رچ بس گئے ۔

مزید پڑھیے

فیفا ورلڈ کپ 2022 میں یورپ سے کون کون کھیلنے والا ہے؟

فیفا ورلڈکپ

پرتگال کے بعد اٹلی بھی ورلڈکپ کے لیے براہ راست کوالیفائی نہ کرسکا، پرتگال کی فٹ بال ٹیم کو اپنا آخری میچ ناردرن آ ئر  لینڈ کے خلاف تین گولز کے مارجن سے جیتنا تھا، لیکن وہ ایک بھی گول نہ کر سکے اور ان کے گروپ سے سوئٹزر لینڈ  ورلڈکپ میں پہنچ گیا ہے ۔ یوں اب یورو  کپ کے پچھلے دو ایڈیشنز کے فاتحین کو قطر جانے کے لیے  پہلے پلے آفس  Play Offs  کھیلنا  ہوں گے ۔

مزید پڑھیے

پاکستانی کرکٹرز اور کرکٹ کے واقعات پر گواہ دو کتب کا تذکرہ

کرکٹ

اوبرن نے 1980 کے وسط کے بعد دلچسپی کھو دی، خاص طور پر جاوید میانداد کی کپتانی کے خلاف 1982 کے کھلاڑیوں کی بغاوت کو تفصیل سے بیان کرنے کے بعد۔ اس کے بعد یہ کتاب 2003 اور 2007 کے درمیان میچوں اور میچ فکسنگ، کپتانی کے جھگڑوں اور مذہبیت کے عروج جیسے مسائل کے بارے میں اخباری بیانات سے اخذ کردہ ایک تالیف بن جاتی ہے۔

مزید پڑھیے

تجھے اے جگر مبارک ، یہ شکست فاتحانہ

کرکٹ

جو باتیں ششی نے بھارت کے حوالے سے کہیں، بعینہ وہی باتیں پاکستان کے بارے میں بھی صادق آتی ہیں۔ یہ کھیل ویسا ہی ہے، جیسی ہماری زندگی۔ اور زندگی کبھی آسان نہیں ہوتی۔ آپ ہمیشہ جیتتے نہیں ہیں۔ آپ ہمیشہ ہارتے نہیں ہیں۔ ایک دن اچھا، ایک کم اچھا، ایک برا، ایک پھر اچھا۔ اس گردشِ ماہ و سال میں انسان راہیِ عدم ہو جاتا ہے۔ کوشش صرف یہ ہونی چاہیے کہ انسان کبھی کوشش کرنا ترک نہ کرے۔ نتیجہ کچھ بھی ہو، انسان کے عزم و ہمت اور پایہ استقلال میں کمی نہ آنا ہی شانِ انسانیت ہے۔

مزید پڑھیے

پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا سیمی فائنل: صورت حال اور توقعات

حسن علی ہرگز باؤلنگ لائن اپ کا کمزور پہلو نہیں۔ وہ تھوڑے دوسروں سے مہنگے ضرور رہے ہیں لیکن وہ وکٹ ٹیکر باؤلر ہیں اور اہم موقعوں پر وکٹ لے کر بھی دیتے ہیں اور ایسے باؤلر میچ ونر ہوتے ہیں۔ اُن کے ساتھ نوبال کا معاملہ ضرور چل رہا ہے جس کے لئے فکر مند ہونا بنتا ہے اِس پر تھوڑی سی تشویش بھی بنتی ہے لیکن یہ کہنا کہ حسن علی کو ڈراپ کر دیا جائے غیر ضروری مطالبہ ہے۔ بڑا کپتان اپنے وکٹ ٹیکر باؤلر سے یہی توقع رکھتا ہے کہ وہ اسے وقت پڑنے پر وکٹ لے کر دے جو حسن علی اپنی پرائم فارم میں نہ ہونے کے باوجود کر

مزید پڑھیے

چار اکتوبر کو کھیلے گئے دونوں میچوں کا احوال اور گروپ 1 کی صورتحال

کرکٹ

پاکستان بھی گروپ 1 پر نظریں جمائے بیٹھا ہے کیونکہ سیمی فائنل میں پاکستان نے گروپ 1 کی پوائنٹس ٹیبل پر موجود دوسرے نمبر والی ٹیم سے کھیلنا ہے جو کہ ممکنہ طور پر آسٹریلیا یا ساؤتھ افریقہ ہو سکتی ہیں۔

مزید پڑھیے
صفحہ 8 سے 12