کھیل اور کھلاڑی

تیسرے اور چوتھے ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کا مختصر احوال

کرکٹ

پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اور پاکستان کا مقابلہ ہوا۔ سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 139 رنز بنائے جس کے جواب میں پاکستان 123 تک محدود رہا، کپتان محمد حفیظ کے 42 کے علاوہ کوئی بیٹسمین اچھی کارکردگی نہ دکھا سکا۔ دوسرے سیمی فائنل میں ویسٹ انڈیز نے کرس گیل کے 75 رنز کی بدولت 205 رنز سکور کیے جس کے جواب میں آسٹریلیا 131 پہ آل آؤٹ ہوگئی۔

مزید پڑھیے

دو ہزار سات اور دو ہزار نو کے ٹی ٹوئنٹی عالمی کپس کا مختصر احوال

کرکٹ

فائنل میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، اس ٹورنامنٹ میں سری لنکا کا سب سے خطرناک ہتھیار تلکارتنے دلشان تھے جو اب تک 317 رنز بنا چکے تھے ۔ اسی ٹورنامنٹ میں اپنا ڈیبیو کرنے والے محمد عامر پہلی اوور کے لیے آئے اور مسلسل چار گیندیں ڈاٹ کروانے کے بعد انہیں غلط شاٹ پہ مجبور کیا اور فائن لیگ پہ شاہزیب حسن نے ان کا کیچ تھاما تو وہیں سے میچ پاکستان کے ہاتھ میں آگیا ۔ عبدالرزاق نے تین وکٹیں لے کر مڈل آرڈر کو تن تنہا برباد کردیا تاہم کپتان کمار سنگاکارا نے ایک اینڈ سنبھالے رکھ

مزید پڑھیے

چوبیس اکتوبر کو کھیلوں کی دنیا میں کیا ہونے والا ہے؟

کھیل اور کھلاڑی

اُمید ہے کہ یہ والی موجودہ کرکٹ ٹیم ، پچھلی ٹیموں سے ذہنی طور پر ذیادہ مضبوط ثابت ہو گی اور جی جان سے مقابلہ کرے گی۔۔۔ ہماری دعائیں اور نیک تمنّائیں پاکستانی ٹیم کے ساتھ ہیں۔۔ ہماری اُمیدوں کے محور بابر اعظم ،محمد رضوان ، سرفراز احمد ، شعیب ملک اور شاہین آفریدی ہونگے۔

مزید پڑھیے

عالمی نمبر ایک ، سپر اسٹار بلے باز کا جنم دن

بابر اعظم

بابر اعظم ، جو موجودہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور سپر اسٹار بلے باز ہیں ، 15 اکتوبر 1995 کو لاہور میں ہی پیدا ہوئے تھے ۔حالیہ عالمی درجہ بندی میں بابر اعظم ٹیسٹ کرکٹ کے بہترین بلے بازوں میں ساتویں ، ٹی ٹوئنٹی میں دوسرے ، جبکہ ون ڈے انٹرنیشنل میں پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں ۔ گزشتہ دو سے تین برس کے دوران سنچریز ، نصف سنچریز اور سب سے زیادہ رنز اسکور کرنے والوں کی فہرست میں ان کا نام سب سے اوپر پایا جاتا ہے۔

مزید پڑھیے

آج کے دن جنم لینے والے چند عالمی کرکٹرز

کرکٹ

راشد لطیف(پاکستانی وکٹ کیپر) ، سعید اجمل(پاکستانی جادوگر آف اسپنر) ، تلکرتنے دلشان (سری لنکن آل راؤنڈر) ، گلین میکسویل (آسٹریلوی سپر اسٹار آل راؤنڈر ، جارح مزاج بلے باز) ، ایشٹن ایگر (آسٹریلوی اسپنر) ان سب میں ایک ہی بات مشترک ہے کہ آج ان سب کی سالگرہ ہے ۔

مزید پڑھیے

آٹھ اکتوبر کی تاریخ اور پاکستانی کھیل کے اہم واقعات

کرکتڑز

سہیل عباس نے اپنا 268 واں گول 217 ویں میچ میں اسکور کیا۔ سہیل عباس نے اس کے بعد اپنے اس ریکارڈ کو ناقابل تسخیر بنایا اور 6 دسمبر 2009ء کو ارجنیٹنا میں منعقد ہونے والے چیمپئنز چیلنج ہاکی کپ ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں ، جو ان کا 318واں بین الاقوامی میچ تھا،کینیڈا کے خلاف کھیلتے ہوئے اپنے کیریئر کا 300 واں گول اسکور کیا اور یوں وہ دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے جس نے بین الاقوامی ہاکی میں 300 گول کا  سنگ میل عبور کیا۔ سہیل عباس کے ان 300 گولوں میں ایک ڈبل ہیٹ ٹرک اور 21 ہیٹ ٹرکس شامل تھیں۔

مزید پڑھیے

ایمان دارانہ کھیل کی ایک عمدہ مثال

ریس

زندہ قومیں وہی ہیں ، جو عزت سے لڑ کر فتح حاصل کرتی ہیں ، یا بلند حوصلے اور فراخ دلی سے شکست کو تسلیم کرتی ہیں۔ دھوکہ دہی، اوچھے ہتھکنڈوں اور بے ایمانی کی پتنگ زیادہ دیر تک فضا میں بلند نہیں رہتی ، بالآخر زمیں بوسی ہی اس کا مقدر ٹھہرتی ہے۔

مزید پڑھیے

آپ بھی اپنی اداؤں پہ ذرا غور کریں

کرکٹ گراؤنڈ

87 میں ورلڈ کپ کے سلسلے کا میچ تھا۔ میں بڑا ہو گیا تھا۔ اب ساتویں جماعت میں پہنچ چکا تھا۔ چار دوستوں کے ساتھ جا کر میچ دیکھنے پہنچا تھا۔ بیٹھے تب بھی زمین پر ہی تھے۔ لیکن ہمارا ایک دوست بہت چلتا پرزا تھا۔ اُس نے ایک پولیس والے سے بات کی اور ہم نے نقد پانچ، پانچ روپے ادا کیے اور بقیہ میچ کُرسیوں پر بیٹھ کر دیکھا۔ پھر عرصے تک میچ اور اس سے منسلک ایڈونچرز کی کہانیاں سُناتے رہے۔ تب لوگ فٹ پاتھ پر کھڑے  ہو کر بھی میچ دیکھ لیتے تھے۔ مال روڈ سے گزرتی گاڑیاں آہستہ کر کے اسکور بھی پوچھ لیتے تھے۔

مزید پڑھیے

بابر اعظم کے تیز ترین 7000 ٹی 20 رنز

بابر اعظم

بابر کے ٹی ٹونٹی کرئیر کا ایک اور اہم ترین موقع اس وقت آیا جب مکی آرتھر نے بابر کو اوپنر بنانے کا فیصلہ کیا اور پھر بابر نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا- ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کا نمبر ون بیٹسمین بنا، پھر تیز ترین ہزار (یہ ریکارڈ اب ڈیوڈ ملان کے پاس ہے) اور تیز ترین دو ہزار انٹرنیشنل رنز کا ریکارڈ بنایا اور اب کل سات ہزار ٹی ٹونٹی رنز 187 اننگز میں بنا ڈالے- پہلے دو ہزار کے لئے ستر اننگز کھیلنے والے بابر اعظم آخری دو ہزار رنز صرف 42 اننگز میں بنا چکے ہیں-

مزید پڑھیے
صفحہ 10 سے 12