علامہ اقبال کے شخصیت کے 5 دلکش رنگ: مکاتیبِ اقبال کی روشنی میں
علامہ اقبال برصغیر پاک و ہند کی بیسویں صدی کی سب سے قد آور شخصیات میں سے ہیں ان کے خطوط کا مطالعہ کرنے سے مختلف موضوعات پر ان کے خیالات و نظریات کھل کر سامنے آتے ہیں جو ان کی شاعری میں اجمالاً بیان ہوئے ہیں۔ ان مکاتیب میں اقبال علمی ، ادبی ، سیاسی ، مذہبی اور تاریخی مسائل میں اپنے حکیمانہ نکتہ نظر پیش کرتے ہوئے نظر آتے ہیں ۔ ان کے خطوط کی روشنی میں ان کی شخصیت کے پانچ رنگ اس تحریر میں پیش کیے جارہے ہیں۔