جنوبی پنجاب کے اسکولوں میں امتحانی ایمرجنسی نافذ: نوٹیفیکیشن جاری
محکمہ تعلیم جنوبی پنجاب نے 5 دسمبر 2022 سے جنوبی پنجاب کے ہائی اسکولوں میں سالانہ امتحانات برائے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ 2023 کے لیے امتحانی ایمرجنسی کا اعلان کردیا۔
سیکرٹری تعلیم جنوبی پنجاب عزت مآب جناب ڈاکٹر احتشام انور نے جنوبی پنجاب میں امتحانی ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان کردیا۔یہ امتحانی ایمرجنسی رواں برس نویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے تشویش ناک نتائج کی وجہ سے نافذ کی گئی ہے۔ امتحانی ایمرجنسی کا مقصد طلبہ و طالبات کی تعلیمی کارکردگی میں بہتری اور نئے نظام تعلیم (پیپر اسکیم) کے مطابق سالانہ امتحانات 2023 کی تیاری یقینی بنانا ہے۔ اس امتحانی ایمرجنسی سے متعلق اقدامات کی تفصیل درج ذیل ہے۔
جنوبی پنجاب کے اسکولوں میں امتحانی ایمرجنسی نافذ
اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ جنوبی پنجاب پُر عزم ہے کہ (جنوبی پنجاب کی تمام ضلعی) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی میں قابل احترام اساتذہ اور سربراہان ادارہ جات کی مدد سے تعلیمی صورتحال میں ترقی و فلاح کے لیے موئثر اقدامات بروئے کار لائے جائیں۔محکمہ تعلیم جنوبی پنجاب نے 2022 کے نویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے کم کارکردگی والے نتائج پر تشویش کا اظہار کیا۔ محکممے نے اس کم کارکردگی کے حامل نتائج کاتعلیمی ماہرین کی ایک کمیٹی کے ذریعے مجموعی طور پر جائزے کا اہتمام کیا۔ گزشتہ برس کے نتائج کے کم کارکردگی کے عوامل/وجوہات کو ختم کرنے اور آئندہ برس (اپریل و مئی 2023) میٹرک و انٹر کے سالانہ امتحانات کے نتائج میں بہتری لانے کے لیے عزت مآب سیکرٹری تعلیم نے جنوبی پنجاب کے اسکول میں "امتحانی ایمرجنسی" نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔5 دسمبر 2022 سے جنوبی پنجاب کے تمام سرکاری و پرائیویٹ ہائی اور ہائر اسکینڈری اسکولوں میں امتحانی ایمرجنسی لاگو ہوگی۔امتحانی ایمرجنسی کے لیے عملی اقدامات
1.جنوبی پنجاب کے تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز کو ہدایات جاری کی جاتی ہیں کہ دسمبر ٹیسٹ کے لیے مربوط منصوبہ بندی ترتیب دیں۔2.دسمبر ٹیسٹ میں طلبہ کی مضمون وار (بہتر اور قابل اصلاح پہلوؤں کا تجزیہ کرکے) تعلیمی تشخیص کا اہتمام کریں۔
3. اس کے لیے ضلعی سطح پر "اسیسمنٹ ایکسپرٹس" کی ایک ٹیم تشکیل دی جائے۔ یہ ٹیم دسمبر ٹیسٹ کے لیے تعلیمی بورڈ کے پیٹرن کے مطابق تفہیمی و اطلاقی سطح (understanding and application-level) کے سوالات پر مبنی پرچہ جات تیار کرے۔
4.دسمبر ٹیسٹ کے نتائج کی بنیاد پر طلبہ کو موسم سرما کی چھٹیوں کا کام (ٹاسک) دیا جائے۔ موسم سرما کی چھٹیوں سے قبل تین ماہ (جنوری تا مارچ 2023) کے لیے باقاعدہ ٹیسٹ شیڈول کا اعلان کیا جائے۔
5.ہر مضمون (سبجیکٹ) کے استاد محترم ہر طالب علم کی ذاتی پروفائل تیار کرے گا جس میں تمام ٹیسٹ کے نتائج اور پراگریس ریکارڈ محفوظ کیا جائے۔
6.سالانہ امتحانات 2023 (اپریل میں میٹرک اور مئی میں انٹرمیڈیٹ کے) سے قبل بورڈ پیٹرن کے مطابق ہر مضمون کے فرضی امتحان/ٹیسٹ (Mock Exam) کا اہتمام کیا جائے۔ اس کے لیے سی ای او ایجوکیشن کی جانب سے شیڈول جاری کیا جائے گا۔
پنجاب کے تعلیمی بورڈ کے سالانہ امتحانات 2023 کا نیا پیپر پیٹرن/پیپر اسکیم
تمام سی ای اوز نوٹ فرمائیں کہ تعلیمی بورڈ نے سالانہ امتحانات 2023 سے پیپر اسکیم تبدیلی کردی ہے۔ اس میں بنیادی طور پر تحریری متن (درسی کتاب) کے بجائے ایس ایل اوز کی بنیاد پر تفہیمی سوالات پر مبنی پرچہ جات ترتیب دیے جارہے ہیں۔میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے نئے گریڈنگ سسٹم کے بارے پڑھنے کے لیے یہاں کلک کیجیے
پیپر اسکیم سالانہ امتحانات 2023
مبنی بر معلومات (نالج بیسڈ) سوالات : 50 فیصدمبنی بر تفہیم (انڈرسٹینڈنگ) سوالات : 35 فیصد
مبنی بر اطلاقات (ایپلی کیشن) سوالات: 15 فیصد
آپ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ دسمبر ٹیسٹ اور موک ایگزامز کے لیے اپنے ضلع کی اسیسمنٹ ایکسپرٹ ٹیم کو بورڈ کے پیٹرن کے مطابق پرچہ جات تیار کرنے کا پابند کیا جائے۔
امتحانی ایمرجنسی:نگرانی (مانیٹرنگ)
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (اسکینڈری) فوکل پرسن کے طور تحصیل وار اور کلسٹر وار ٹیمیں تشکیل دے۔ یہ ٹیمیں دسمبر ٹیسٹ اور موک ایگزامز کے اہتمام اور ریکارڈ کو سنبھالنے کا پابند بنائیں گی۔ہر اسکول میں ٹیسٹ شیڈول (دسمبر ٹیسٹ /موک ایگزامز) نوٹس بورڈ یا مناسب جگہ پر آویزاں ہونا چاہیے۔
ڈائیریکٹر پبلک انسٹرکشن (اسکینڈری)/ڈی پی آئی اس سرگرمی کو مناسب طور عمل درآمد اور نگرانی کے فرائض سر انجام دیں گے۔
حوالہ:
نوٹ:اس رپورٹ کی معلومات سیکرٹری محکمہ اسکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب کی طرف سے جاری کردہ مراسلہ بعنوان
EXAM EMERGENCY FROM DECEMBER 5,2022 FOR PREPARATION OF STUDENTS APPEARING IN SECONDARY AND HIGHER SECONDARY SCHOOL CERTIFICATE ANNUAL EXAM 2023
بتاریخ 3 دسمبر 2022 سے اخذ کی گئی ہیں۔
رپورٹ از محمد کامران خالد
(ایس ایس ای/گورنمنٹ ہائی سکول دوکوٹہ میلسی ضلع وہاڑی 03027980636