سنگاپور
سات سمندر پار گئے ہیں نانا جان
دیووں پریوں کا ایک دیس ہے سنگاپور
سنگاپور سے جب آئیں گے
شیشے کی گولی لائیں گے
نئے نئے کپڑے لائیں گے
گیند بھی اک خربوزے والی
جس میں
لال ہرے
پیلے
سب رنگ رہیں گے
لیکن جب میں سوچتا ہوں تو
ڈر لگتا ہے
دیو کہیں نانا سے میرے
ساری چیزیں چھین نہ لیں
چھینیں گے تو
حافظ جی سے کہہ دوں گا
حافظ جی سے سب ڈرتے ہیں