شگون

سات سہاگنیں اور میری پیشانی!
صندل کی تحریر
بھلا پتھر کے لکھے کو کیا دھوئے گی
بس اتنا ہے
جذبے کی پوری نیکی سے
سب نے اپنے اپنے خدا کا اسم مجھے دے ڈالا ہے
اور یہ سننے میں آیا ہے
شام ڈھلے جنگل کے سفر میں
اسم بہت کام آتے ہیں!