شرکت

لامتناہی لامتناہی
سلسلے سارے
ہم کو ان سے کیا کرنا ہے
ہم کو فقط اتنا کرنا ہے
اس سب لامتناہی میں سے اپنا کچھ متناہی چن کر
اپنے قلم کی زد سے اپنی نظر کی حد تک
اس میں اک مرکوز تسلسل بھر دینا ہے
اس کو پھر سے لامتناہی کر دینا ہے