شیشۂ دل کو اگر ٹھیس کوئی لگتی ہے

شیشۂ دل کو اگر ٹھیس کوئی لگتی ہے
آنسو بے ساختہ آنکھوں سے چھلک پڑتے ہیں
لیکن ایسے بھی ہیں کچھ اشک جو ہنگام نشاط
مسکراتی ہوئی پلکوں سے ٹپک پڑتے ہیں