شدت درد نہانی اور ہے

شدت درد نہانی اور ہے
ان کی مجھ سے کھینچا تانی اور ہے


ہم سبک سر بھی جو ہو کر رہ گئے
اس پہ ان کی سرگرانی اور ہے


کچھ بھی ہو اپنا بنا لیں گے تجھے
ہم نے اپنے دل میں ٹھانی اور ہے


اور ہے ان کا تقاضا دیکھیے
بات قاصد کی زبانی اور ہے


ہے عراقیؔ تجھ کو کس کا انتظار
چند گھڑیوں کی کہانی اور ہے