شاعر بد کردار کیوں؟

ڈاکٹر اعجاز حسین الہ آباد یونیورسٹی میں غزل پڑھا رہے تھے ۔فراق صاحب بھی وہاں بیٹھے تھے ۔ انہوں نے ڈاکٹر اعجاز حسین سے سوال کیا ۔
’’ایسا کیوں کہا جاتا ہے کہ غزل گو شعراء عام طور سے بد کردار ہوتے ہیں۔‘‘
اعجاز صاحب برجستہ بولے۔
’’ان کے سامنے آپ کی مثال رہتی ہے ۔‘‘
کلاس میں ایک زبردست قہقہہ پڑا اور فراق صاحب کی آواز قہقہوں میں دب گئی۔