شوہر کی فطرت
ہم کو کچھ ہلچل مچانی چاہئے
دل کی دنیا پھر بسانی چاہئے
چاہے سر کے بال ہوں پورے سفید
پھر بھی قسمت آزمانی چاہئے
ہے ضرورت زوجۂ ثانی کی اب
پیار کی تازہ کہانی چاہئے
ہو گیا ہے گھر میں کچھ زیادہ سکوں
گھر میں اب بچوں کی نانی چاہئے
دیکھتے ہیں روز کھڑکی سے جسے
وہ پڑوسن گھر میں آنی چاہئے
کر لیا برداشت کافی دن اسے
بیوی اب میکے کو جانی چاہئے
چھوڑ دو حمادؔ حسن اب حرکتیں
کچھ شرافت بھی دکھانی چاہئے