شمع کی طرح پگھلتے ہوئے دل دیکھے ہیں

شمع کی طرح پگھلتے ہوئے دل دیکھے ہیں
اشک بن بن کے نکلتے ہوئے دل دیکھے ہیں
تو نے دیکھے ہی نہیں گرمئ رخسار حیات
میں نے اس آگ میں جلتے ہوئے دل دیکھے ہیں