شمع زریں کی نرم لو اے دوست

شمع زریں کی نرم لو اے دوست
جب اندھیرے میں جگمگاتی ہے
جانے کیوں غم زدہ تخیل کو
تیری آواز یاد آتی ہے