شیطان سے دل کو ربط ہو جاتا ہے

شیطان سے دل کو ربط ہو جاتا ہے
دشوار انساں کو ضبط ہو جاتا ہے
حد سے جو سوا ہو حرص یا خود بینی
اکثر ہے یہی کہ خبط ہو جاتا ہے