شیخ جب زیر بام ہوتا ہے

شیخ جب زیر بام ہوتا ہے
کتنا نازک مقام ہوتا ہے


عشق اولاد کر رہی ہے مگر
میرا جینا حرام ہوتا ہے


جس جگہ پر حسین پٹتے ہیں
اس جگہ پہ غلام ہوتا ہے


دل میں لڈو سے پھوٹتے ہیں مرے
جب بھی وہ ہم کلام ہوتا ہے


شب میں کوئی ہو اس کے گھر لیکن
صبح کو میرا نام ہوتا ہے