شاہین آفریدی پانچویں نمبر پر

ٹیسٹ رینکنگ:شاہین   شاہ آفریدی  پانچویں  ، جبکہ حسن علی  11ویں پوزیشن پر آگئے۔

بنگلہ دیش کے خلاف چٹاگانگ ٹیسٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر پاکستانی فاسٹ بولر شاہین آفریدی آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں کیریئر بیسٹ پوزیشن پر قبضہ جمالیا۔قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولرز شاہین شاہ آفریدی نے آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی بار پانچویں پوزیشن حاصل کرلی جبکہ حسن علی کیرئیر بیسٹ 11 ویں پوزیشن پر آگئے۔نے بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں میچ وننگ پرفارمنس کے بعد کیریئر کی اعلیٰ درجہ بندی حاصل کی ہے، جو پاکستان نے آٹھ وکٹوں سے جیتا تھا۔ شاہین نے 70 کے عوض دو اور 32 کے عوض پانچ کے اعداد و شمار ریکارڈ کیے، اور انہیں تین مقام کی چھلانگ سے نوازا گیا۔آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کا پہلا، روی چندرن ایشون دوسرے، ٹم ساوتھی تیسرے جبکہ جوش ہیزل ووڈ چوتھی پوزیشن پر براجمان ہیں۔چٹاگانگ ٹیسٹ سے قبل شاہین آفریدی کے 783 پوائنٹس تھے، اس ٹیسٹ میں شاہین نے 7 وکٹیں لیں اور پاکستان کو ٹیسٹ میچ جتوانے میں اہم کردار ادا جس پر انہیں 27 پوائنٹس ملے۔ انکے پوائنٹس کی تعداد 810 ہوگئی ہے۔ماضی میں پاکستان کی جانب سے جن فاسٹ بولرز نے یہ اعزاز حاصل کیا ان میں عمران خان، وقار یونس، فضل محمود، یاسر شاہ، شعیب اختر، سعید اجمل، محمد عباس، وسیم اکرم، مشتاق احمد اور محمد آصف شامل ہیں۔اس پرفارمنس کے ساتھ ہی شاہین 800 پوائنٹس تک پہنچنے والے 11ویں پاکستانی بولر بن گئے ہیں۔دوسری جانب چٹاگانگ ٹیسٹ میں حسن علی نے بھی 7 وکٹیں حاصل کیں جس کے بعد وہ آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پانچ درجے ترقی کرکے 11 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔حسن علی کے 755 پوائنٹس ہیں جبکہ انہیں ٹاپ 10 میں جگہ بنانے کےلیے مزید 8 پوائنٹس درکار ہیں۔اسی طرح بلےبازوں میں اوپنر عابد علی چٹاگانگ ٹیسٹ میں 133 اور 91 رنز بنانے کے بعد اپنے کیریئر میں پہلی بار ٹاپ 20 میں شامل ہوئے ہیں اور انہیں 47 ویں سے 20 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔اس ٹیسٹ میچ میں عابد علی نے 111 پوائنٹس حاصل کیے۔

 کپتان بابراعظم کی رینکنگ میں ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے وہ 7 ویں سے 8 ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔پاکستان کی جانب سے ڈیبیو پر 52 اور 73 رنز کی اننگز کھیلنے والے عبداللہ شفیق آئی سی سی کی رینکنگ میں 83 ویں پوزیشن پر آ گئے ہیں۔