صحت اور تندرستی

یادش بخیریا ۔۔۔ جیسے بیمار کو بے وجہ قرار آجائے

شور۔۔۔ ہنگامہ۔۔۔افراتفری ۔۔۔ بھاگم بھاگ۔۔۔ایک بے ربط، بے ضبط اور بے ہنگم طوفان سا برپا ہے ہر جگہ۔ چوک چوراہوں اورگلیوں بازاروں میں ایک ہجوم ہے۔۔۔ اک بھیڑ ہے جو یہاں سے وہاں اور وہاں سے یہاں بھاگتی دوڑتی نظر آتی ہے ۔ گویا:خشک پتوں کی طرح لوگ اڑے جاتے ہیں

مزید پڑھیے

پریشاں رات ساری ہے، ستارو تم تو سو جاؤ

رات کا خیال آتے ہی جہاں ایک طرف گھمبیرتا اور گہری تاریکی کا تصور ذہن میں ابھرتا ہے تو دوسری طرف نیند آرام و سکون کی علامت بن کر ہمارے گمان کے پردے پر ابھر آتی ہے۔نیند جو ایک استعارہ ہے، حیات و ممات کے درمیان عالم برزخ کا۔۔۔ جو ایک بھید ہے ۔۔۔ اک راز ہے۔۔۔ ایک راستہ ہے خوابوں کے نامعلوم جزیروں کا ۔۔۔ نیند اگرچہ پہیلی ہے ۔۔۔ مگر اپنی تمام تر پراسراریتوں کے باوجود ۔۔۔ آنکھوں کی ایک سہیلی ہے۔

مزید پڑھیے

زندگی کو وقت دیجیے:جان ہے تو جہان ہے

جدید نفسیاتی ماہرین اس حقیقت کے قائل ہیں کہ سیر و تفریح اور قدرت کے حسین اور دلنشین نظاروں کی قربت انسان کی نفسیات پر بہت خوشگوار اثرات مرتب کرتے ہیں۔ تحقیق کے مطابق سیر و سیاحت سے انسان میں Emotional bonding یعنی جذباتی ربط انگیزی کی صلاحیت میں اضافہ ہوتا ہے۔ جب آپ اکٹھے سفر کرتے ہیں، تو ایک ساتھ ہونے کا احساس آپ کو مزید قریب کر دیتا ہے۔ اکٹھا سفر کرنے والے لوگ ایک دوسرے کا خیال رکھنے اور ایک دوسرے پر بھروسہ کرنے کے جذبات کو اپنے اندر جگہ دیتے ہیں۔

مزید پڑھیے

نئے سال میں کورونا وائرس کی نئی شکل،’ فلورونا‘کیا ہے؟

نئے سال کے آغاز پر جہاں آج سے کچھ سال پہلے تک دنیا بھر کے لوگ خوشی منانے اور نئے سال کے نئے عزائم طے کرنے میں مصروف ہوا کرتے تھے، اس سال دنیا بھر میں بہت سے لوگوں نے 2022 کا آغاز "فلورونا" کے بارے میں مزید معلومات کی تلاش کے ذریعے کیا۔ یہ سلسلہ تب شروع ہوا جب اسرائیل کے محکمہ صحت کی طرف سے یہ خبر سامنے آئی کہ دو حاملہ خواتین کا کورونا وائرس اور فلو دونوں کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

مزید پڑھیے

آپ کا وزن نہیں گھٹ رہا تو پریشان ہونے والی کون سی بات ہے؟

وزن گھٹانا

کسی میڈیکل اسٹور یا اسپتال کی مشین سے وزن کرنا  بالکل بھی مناسب بات نہیں ہے۔ ایسی جگہوں پر دن بھر میں  نہ جانے کتنے ہی  لوگ  مشین پر  اپنا وزن چیک کرتے ہیں، جس سے اس کی پیمائش کی صلاحیت آہستہ آہستہ متاثر ہوتی جاتی ہے،اور کسی بھی صورت  اس کی کارکردگی کو سو فیصد حد تک  درست نہیں کہا جا سکتا۔ مناسب یہی ہے کہ اگر آپ واقعی اپنے بالکل  درست اور سو فیصد حد تک  قابلِ یقین وزن کی پیمائش اور نوعیت جاننے کو بے چین ہوں تو   پہلی بچت سے ہی اپنا ذاتی  وزن ماپنے کا آلہ  خرید لی جیے ۔ پھر وہ چاہے ڈیجیٹل ہو یا

مزید پڑھیے

سردی ہو یا گرمی، یہ جادوئی غذا ضرور استعمال کیجیے

دہی کو اینٹی بائیوٹک کا ذخیرہ کہا جائے تو غلط نہ ہوگا۔ یہ نہ صرف خطرناک بیکٹیریا کی ہلاکت کا موجب بنتا ہے بلکہ آنتوں میں پائے جانے والے انتہائی خطرناک بیکٹیریا کو گردوں اور مثانے میں جانے سے قبل ہی ختم کردیتا ہے۔ آنتوں کے زخموں کو مندمل کرنے میں دہی کا ثانی نہیں۔

مزید پڑھیے

استھما کے مریض موسمِ سرما میں اپنا خیال کیسے رکھیں؟

دمہ میں مبتلا مریض کی سانس پھولتی ہے اور وہ ہانپنے لگتا ہے اس لئے اس بیماری کو استھما کا نام دیا گیا ہے۔ دمہ ایک ایسی کیفیت ہے جس میں مریض پورے طبعی طریقے سے سانس لینے میں دشواری محسوس کرتا ہے اور پیہم کھانسے لگتا ہے جس کی وجہ ہوا کی نالیوں کا سکڑ کر تنگ ہو جانا ہے

مزید پڑھیے

سردیوں کے موسم کا مقابلہ کیجیے ادرک کے حلوے کی مدد سے

ادرک

حکیم عارف عبداللہ صاحب خوبصورت تحریر کے حامل اہل قلم ہیں اور صاحبِ حکمت ہونا تو ان کے نام ہی سے ظاہر ہوتا ہے۔ حکمت کے تمام اسرار و رموز سے آگاہ ہیں اور بحیثیت ایک کامیاب معالج اور ماہرِ غذائیت (nutritionist) خاصی شہرت اور مقبولیت رکھتے ہیں۔

مزید پڑھیے
صفحہ 5 سے 6