سائنس اور ٹیکنالوجی

انجیکشن سے نجات دلانے والی ننھی سوئیاں: مائیکرونیڈلز

انجکشن لگوانا کسی بھی مریض کے لیے ایک تکلیف دہ مرحلہ ہوتا ہے، خاص کر ننھے بچے جو انجکشن دیکھتے ہی چلانے لگتے ہیں۔ کیا آپ کو بھی انجیکشن کی سوئی ڈر لگتا ہے؟ سائنس دانوں نے ایک ایسی ایجاد کی ہے جس کے ذریعے بغیر تکلیف کے دوا جسم میں داخل کی جاسکے گی۔ یہ ایجاد کیا ہے اور کیسے کام کرتی ہے؟ آپ کو تفصیل بتاتے ہیں۔

مزید پڑھیے

اب خون میں ننھی مشینیں سفر کریں گی

کیا آپ نینو میڈیسن کے بارے میں جانتے ہیں؟ میڈیکل شعبے میں ٹیکنالوجی نے انقلاب برپا کردیا ہے۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ نینو ٹیکنالوجی جدید سائنس کا سب سے بڑا معجزہ ہے۔ آج سے پچاس برس پہلے ایک سائنس فکشن مووی میں انسانوں کو خون میں سفر کرتے دکھایا گیا ہے۔۔۔کیا آپ کو معلوم ہے کہ اب یہ خواب حقیقت کا روپ اختیار کرچکا ہے؟آئیے آپ کو خون میں دوڑتی ان مشینوں کی کہانی سناتے ہیں۔

مزید پڑھیے

واٹس ایپ کا نیا فیچر جو ہوش اڑا دے

واٹس ایپ ، فیس بک اور یوٹیوب کے بعد تیسرا بڑا سوشل میڈیا نیٹ ورک ہے۔ واٹس ایپ روز بروز مقبولیت کا جھنڈے گاڑتا جارہا ہے۔۔۔واٹس ایپ اپنے صارفین کے لیے نئے فیچرز متعارف کروارہا ہے جس کی وجہ سے واٹس ایپ کی مقبولیت میں اضافہ ہورہا ہے۔ آج ہم واٹس ایپ کے ایک ایسے فیچر کا تعارف کروانے جارہے ہیں جس کا سب کو انتظار ہے۔۔۔یہ فیچر پانچ برس پہلے بھی متعارف کروایا گیا تھا لیکن چند دن بعد "یوٹرن" لے لیا گیا۔ وہ کون سا فیچر ہے آئیے آپ کو بتاتے ہیں۔

مزید پڑھیے

کیا آپ لوگوں کی نظروں سے "غائب" ہونا چاہتے ہیں؟

سیاست دان عوام کی نظروں سے، پاکستانی حکومت آئ ایم ایف سے اور کوئی اپنے رشتے داروں کی نظروں سے "غائب" ہونا چاہتا ہے۔۔۔لیکن اب ہمارے پاس عمرو عیار کی سلیمانی چادر، ہیری پوٹر کا طلسماتی کوٹ یا جادوئی ٹوپی تو ہے نہیں جو ہماری یہ خواہش کو پورا ہوسکے۔ ذرا رکیے ! ایک خبر آئی ہے کہ ایک جاپانی سائنس دان کے پاس آپ کی یہ خواہش پوری کرنے کا نسخہ ہے۔ آئیے وہ نسخہ آپ کو بھی بتاتے ہیں۔ اس نسخے سے آپ شاعر کا یہ گلہ بھی دور کرسکتے ہیں کہ صاف چھپتے بھی نہیں سامنے آتے بھی نہیں۔۔۔

مزید پڑھیے

مسلم سپین دنیا کا سب سے ترقی یافتہ ملک کیسے بنا؟

مسلمان ماہرین طب نے اولین جراحی ایجاد کی

مسلم سپین میں علم دوستی ، فکری آزادی ، اور مذہبی رواداری کو فروغ ملا ، جس کے باعث ہر قسم کے علوم و فنون کو ترقی کا بھرپور موقع ملا ۔ یہاں تفسیر ،علوم القرآن ، علوم الحدیث ،فقہ ، فلسفہ ، کلام ، تصوف و احسان ، تاریخ و جغرافیہ ، نباتات و حیوانات ، طبیعیات و کیمیا ، طب و جراحت اور طبقات الارض و فلاحت وغیرہ علم و فن کے ہر میدان میں بیش بہا کارنامے انجام دیے گئے اور زندگی کے تقریباً تمام ہی شعبوں کو بھر پور ترقی ملی

مزید پڑھیے

اب جوتوں سے موبائل فون چارج کیجیے

پاکستان میں آج کل تیل اور بجلی کے چرچے ہیں۔ ایک طرف بجلی کے نرخوں میں اضافہ کردیا گیا تو دوسری طرف بجلی کی لوڈ شیڈنگ بھی بڑھا دی گئی ہے۔ ستم بالا ستم یہ کہ پیٹرول کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگی ہیں۔لوگ اب گاڑی اور موٹر سائیکل سے بائیسکل اور پیدل چلنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔پاکستانیو ! آپ کے لیے خوش خبری ہے کہ پیدل چلنے سے ایک تو صحت میں بہتری آئے گی اور دوسرا آپ موبائل چارجنگ کے لیے بجلی بھی پیدا کرسکتے ہیں۔ایسا کیسے ممکن ہے؟ یہ جاننے کے لیے آپ کو یہ تحریر پڑھنا ہوگی۔

مزید پڑھیے

کیا آپ جانتے ہیں کہ بلب ایجاد کرنے والا سائنس دان پرائمری فیل تھا؟

ہمارے ہاں سکول سطح کی تعلیم ،جہاں محض نظری تصورات (تھیوری)، رٹا سسٹم اور نمبروں کی غیر فطری دوڑکے ماحول ہو،وہاں انسانی تخیل ،تخلیق اور تجسس کی وسعت اور حیرت سامانی کیسے پیدا ہوسکتی ہے؟ہم نے نمبروں کی دوڑ میں اپنے بچوں کوخواہ مخواہ ہلکان کیا ہوا ہے اور ان کی تخلیقیت ،تجسس اور تخیل کی صلاحیتیں دفن کرکے رکھ دی ہیں۔ کیا اعلیٰ نمبر حاصل کرنا ذہانت کی علامت ہے؟ کیا آپ جانتے ہیں کہ بلب ایجاد کرنے والا سائنس دان پرائمری فیل تھا؟ پھر اس نے کیسے سیکڑوں چیزیں ایجاد کرلیں؟

مزید پڑھیے

کورونا ویکسین نے کیسے دنیا کو تباہی سے بچا لیا؟ ویکسین کی کہانی

کورونا وبا کے اختتام پر ، آج ہر شخص " ویکسی نیٹڈ" (Vaccinated) ہونے کا دعویدار ہے۔اسی ویکسین کی بدولت آج کاروبار زندگی رواں دواں ہے ورنہ کورونا وبا نے ایک بار تو پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا اور ہر شخص "کورنٹائن" ہو کر رہ گیا تھا۔ کورونا کی ویکسین کی تیاری کے بعد، بتدریج نظام زندگی بحال ہوا۔ لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ ویکسین کا یہ عمل کس طرح شروع ہوا تھا۔ پہلی ویکسین کیوں اور کیسے بنائی گئی اور اسے بنانے کا آئیڈیا کہاں سے حاصل کیا گیا تھا؟ چلیے آپ کو ویکسین کی کہانی سناتے ہیں۔

مزید پڑھیے

اوراب سمارٹ فون کے ذریعے" الٹرا سائونڈ "کی سہولت

بے پناہ سائنسی پیش رفت کے باوجود، ہمارے موجودہ تشخیصی آلات کی جسامت بہت زیادہ ہوتی ہے ۔ اس طرح مریض کو ہی ان مشینوں تک لے جایا جاتا ہے۔ ایکسرے مشین، سی ٹی اسکین، ایم آر آئی اور الٹرا سائونڈ مشینوں کی بڑی جسامت ہمارے لیے بہت بڑا چیلنج ہے۔ لیکن اب الٹراساؤنڈ کو سمارٹ فون کے ذریعے کرنا ممکن ہوگیا ہے۔۔۔جانیے کہ ایسا کیسے ممکن ہے؟

مزید پڑھیے

ناسا نے اپنے خلائی مشن میں 2030تک توسیع کیوں کی؟

کیا آپ انٹرنیشنل سپیس اسٹیشن کے بارے میں جانتے ہیں؟ کیا یہ امریکہ کی ملکیت ہے؟ اب تک کتنے لوگ اس خلائی اسٹیشن کی سیر کرچکے ہیں؟ کیا آپ بھی خلا میں جانا چاہتے ہیں؟ اس منصوبے کے مقاصد کیا ہیں؟ یہ منصوبہ کب تک چلے گا؟ ان سوالوں کے جواب جاننے کے لیے اس تحریر کو پڑھیے۔

مزید پڑھیے
صفحہ 7 سے 14