سائنس اور ٹیکنالوجی

موسمیاتی تبدیلیاں تشویش ناک  گل کھلا رہی ہیں:  ماحولیاتی تبدیلی پر بین الحکومتی  پینل 2021 کی رپورٹ

گلوبل وارمنگ

موسمیاتی تبدیلی سے صرف درجہ حرارت  متاثر نہیں  ہو رہا۔ موسمیاتی تبدیلی مختلف خطوں میں متعدد مختلف تبدیلیاں لا رہی ہے  جو مزید گرمی کے ساتھ بڑھیں گی۔ ان میں نمی اور خشکی، ہواؤں، برف ، ساحلی علاقوں اور سمندروں میں تبدیلیاں شامل ہیں۔

مزید پڑھیے

کیا مَیں اور آپ بھی سپر ہیومن ہیں؟

سپر ہیومن

   ایک بار کے سگنلز کے بعد دوبارہ "سینسری فیڈ بیک" لی گئی کہ جسم غیر متوازن ہو کر گر نہ جائے۔ پھر اس فیڈ بیک کی روشنی میں نئے سرے سے "پاسچورل ایڈجسٹمنٹ" کی گئی اس سارے عمل کو جانے کتنی بار دہرایا گیا ۔ تب کہیں جا کر بیٹسمین ، اپنی بیٹنگ پوزیشن سے بیٹھی ہوئی حالت میں پہنچا۔ اور یہ سارے کروڑوں نہیں بلکہ اربوں عوامل ایک سیکنڈ کے ایک چوتھائی سے بھی کم عرصے میں بخیر انجام پائے۔

مزید پڑھیے

خوابوں کی حقیقت: خواب کیا اور کیوں

خواب

خوابوں کی حقیقت یا ماہیت انسان اب تک سمجھ نہیں پایا۔ مذہبی یا روحانی دنیا میں تو پھر بھی اس کی کچھ نا کچھ وضاحت ہو جاتی ہے، لیکن سائنس دان تو اسے سمجھنے سے قطعاً قاصر ہیں۔ نفسیات دان الگ ایک طرف ٹامک ٹوئیاں مارتے پھرتے ہیں، لیکن خوابوں کا معمہ ہے کہ کسی طرح کھلنے کا نام ہی نہیں لے رہا۔

مزید پڑھیے

بھارتی پراگ اگروال ٹویٹر کا نیا سی ای او:ہم انفارمیشن ٹیکنالوجی کے میدان میں کہاں ہیں؟

پراگ اگروال

ایک امریکن آئی ٹی کمپنی کے پاکستان نژاد سی ای او نے کچھ عرصہ قبل ایک پروگرام میں کہا تھا، پاکستان حکومت اگر صرف استعمال شدہ کمپیوٹرز اور انٹرنیٹ پر ٹیکس ختم کر دے،نوجوانوں کو فری لانسنگ میں انکیوبیشن سروسز پر توجہ دے تو دو سال میں ملک کی 50 فیصد بے روزگاری ختم ہو سکتی ہے۔ خیر ہم تو وہ بدقسمت لوگ ہیں، جن کو پورے آزادکشمیر، گلگت بلتستان، سابق فاٹا اور نوے فیصد بلوچستان میں تھری جی انٹرنیٹ کی سروس بھی حاصل نہیں۔ انکیوبیشن سروسز تو ایک طرف، یہاں ایف بی آر روز فری لانسنگ کرنے والوں پر چھاپے مارتا ہے۔

مزید پڑھیے

ایک سائنس دان کے قلم سے جنات کا سائنسی تجزیہ: کیا جنات ایک حقیقت ہیں؟

جنات

ان تمام عالموں یعنی عالم برزخ ، عالم ارواح یا عالم جنات کے بارے میں تحقیقی طور پر سوچنا ایک بات ہے ،  لیکن جس چیز نے ذاتی طور پر‏پر میرے دل کو چھوا ، وہ سورۃ فاتحہ کی ابتدائی آیت ہے ۔ ، الحمد للہ رب العالمین ،  تمام تعریفیں  اللہ کے لیے ، جو تمام عالموں کا رب ہے  ۔ اور میں سمجھتا ہوں کہ تمام عالموں کے لفظ کا جو اثر مَیں  اب اپنے دل پر محسوس کرتا ہوں ، وہ پہلے کبھی محسوس نہ کیا تھا۔

مزید پڑھیے

کیا  گہری سرخ روشنی کے استعمال سے بینائی بہتر ہو سکتی ہے؟

بینائی

اپنی  تحقیقات سے محققین اس نتیجہ پر پہنچے کہ صبح کے وقت 670 نینو میٹر ویو لینتھ کی  گہری سرخ روشنی، تین منٹ تک آنکھ کے سامنے آنے  سے  رنگوں  کے مابین فرق  کرنے کی صلاحیت میں اوسطاً 17 فیصد بہتری  آتی ہے اور اس روشنی کا  ایک مرتبہ سامنا کرنے  کے اثرات کم از کم ایک ہفتے تک برقرار   رہتے ہیں۔ تاہم محققین نے یہ بھی بتایا کہ دوپہر میں  وہی   ٹیسٹ  کرنے سے کوئی بہتری نظر نہیں آئی۔

مزید پڑھیے

انسانی خلیے میں بیماری کی جڑ دھونڈتی مصنوعی ذہانت کی  ٹیکنالوجی کا احوال 

انسانی سیل

اب تک، زیادہ تر انسانی بیماریوں  کی بنیاد خلیے کے خراب   اجزا کو سمجھا جاتا ہے۔ خرابی کی وجہ سے جہاں ایک ٹیومر  پیدا  ہو جاتا ہے۔  یہ  ٹیومر، زیادہ تر جینز کے خاص پروٹین پیدا نہ کر پانے  کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے یا میٹابولک پروسس میں کوئی بیماری پیدا  ہو جاتی  ہے۔ لیکن، بالکل درست طریقے سے،  یہ سمجھنے کے لیے کہ کسی بیماری میں خلیے کے کون سے  اجزا یا کوئی جزو خراب   ہوا ہے، سائنسدانوں کو ابھی مزید ایجادات یا تکنیکس وضع کرنا ہوں گی۔

مزید پڑھیے

عالمی خلائی اسٹیشن کے بارے میں اہم معلومات

خلائی اسٹیشن

جب سے پہلا خلائی عملہ   خلائی سٹیشن  پر پہنچا ہے ،انسان ہر  روز خلا میں موجود قدرت کے رازوں سے پردہ اٹھا رہا ہے۔ خلائی اسٹیشن کی تجربہ گاہیں عملے کے ارکان کو ایسی  تحقیق کی سہولت فراہم کرتی ہیں جو کہیں اور نہیں  کی  جا سکتی ۔ یہ سائنسی تحقیق زمین پر لوگوں کو فائدہ  پہنچا رہی ہے۔ سائنسدان یہ بھی مطالعہ  کر رہے ہیں کہ جب  انسان طویل عرصے تک مائیکرو گریوٹی میں رہتے ہیں  تو اس کا اثر انسانی جسم پر کیا ہوتا ہے

مزید پڑھیے

خبردار رہیے! سمارٹ فون آپ کے ہاتھوں کو بھی نقصان پہنچا سکتا ہے

یہ ایک مریض کی کیس سٹڈی ہے جس کے دائیں انگوٹھے کی ہڈی سوجن کا شکار او ر بہت تکلیف کی حالت میں ہے، خاص طور پر دن کے اختتام پر۔ نیزہاتھ کے اندر کا حصہ تھوڑا سا بے حس ہو جاتا ہے۔ اس کی ہتھیلی کی گرفت قدرے کمزور پڑ چکی ہے، اور اس میں مسلسل درد ہے۔دونوں ہاتھوں کی دوسری اور تیسری انگلیاں قدرے سوجھی ہوئی ہیں۔

مزید پڑھیے

پروفیسر اسٹیفن   ہاکنگ  مصنوعی ذہانت کے بارے میں  کیا  خدشات رکھتے تھے؟

اسٹیفن ہاکنگ

پروفیسر ہاکنگ کے مطابق  اب تک جو مصنوعی ذہانت کی ابتدائی شکلیں تیار کی گئی ہیں وہ بہت کارآمد  ثابت تو ہوئی ہیں ، لیکن انہیں خوف بہر حال لاحق تھا کہ ایسی کوئی  چیز جو انسانوں سے مماثل ہو یا  ان سے آگے نکل  جائے، اس  کی تیاری کے نتائج خطرناک ہو سکتے ہیں۔

مزید پڑھیے
صفحہ 12 سے 14