ایشیا کرکٹ کپ 2022: شیڈول جاری،پاکستان اور بھارت کا 28 اگست کو ٹاکرا

ایشیا کپ 2022 کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔27 اگست سے دبئی میں کرکٹ کا میلہ سجے گا۔ اس ٹورنامنٹ میں کس میچ کا سب سے زیادہ انتظار کیا جارہا ہے؟ پاکستان ایشیا کپ کا اعزاز اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوپائے گا؟


ایشیا کرکٹ کونسل نے ایشیا کپ 2022 کو شیڈول جاری کردیا۔ یہ ٹورنامنٹ 27 اگست 2022 سے شروع ہوگا اور 11 ستمبر کو فائنل کھیلا جائے گا۔ یہ میچز ٹی ٹوینٹی فارمیٹ میں کھیلے جائیں گے۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام سات بجے شروع ہوں گے۔
ایشیا کپ 2022 کہاں کھیلا جائے گا؟
رواں برس پندرہواں ایشیا کرکٹ کپ دبئی میں کھیلا جارہا ہے۔اس ٹورنامنٹ کی میزبانی سری لنکا کررہا ہے۔پہلے یہ ایونٹ سری لنکا میں منعقد ہونا تھا کہ سری لنکا کے سیاسی اور معاشی بحران کی وجہ سے اس کا وینیو تبدیل کرکے متحدہ عرب امارات کردیا گیا۔
ایشیا کپ 2022 میں کتنی ٹیمیں شامل ہیں؟
ایشیا کپ 2022 میں کل 6 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ ان میں پاکستان،بھارت،بنگلہ دیش، افغانستان، میزبان ملک سری لنکا کوالیفائی کرچکے ہیں۔ تاہم متحدہ عرب امارات (یو اے سی)،کویت،سنگاپور اور ہانک کانگ کے درمیان کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلا گیا۔ ہانک کانگ نے حتمی مقابلے میں کوالیفائی کرلیا  ہے۔


اس طرح مین ٹورنامنٹ چھے ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ان ٹیموں کو دو گروپ اے اور بی میں تقسیم کیا گیا ہے۔ 
گروپ اے: پاکستان،بھارت اور ہانک کانگ
گروپ بی: سری لنکا،بنگلہ دیش اور افغانستان 
ہر گروپ کی سرفہرست دو ،دو ٹیمیں اگلا راؤنڈ (سپر فور) کھیلیں گی۔ سپر فور کی سرفہرست دو ٹیمیں فائنل میں پہنچیں گی۔

پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا کب ہوگا؟

ایشیا کرکٹ کپ 2022 کا سب سے سنسنی خیز اور اعصاب شکن میچ پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 28 اگست 2022 کوکھیلا جائے گا۔

ایشیا کپ 2022 میچز کا مکمل شیڈول


گروپ اے کے میچ:
28 اگست 2022,دوبئی: بھارت بمقابلہ پاکستان
31 اگست، دوبئی: بھارت بمقابلہ ہانک کانگ
2 ستمبر ،شارجہ: پاکستان بمقابلہ ہانک کانگ 
گروپ بی کے میچ:
27 اگست،دوبئی: سری لنکا بمقابلہ افغانستان
30 اگست،شارجہ: بنگلہ دیش بمقابلہ افغانستان 
یکم ستمبر ،دوبئی: سری لنکا بمقابلہ بنگلہ دیش 
سُپر فور کے میچ:
گروپ اے اور گروپ بی کی سرفہرست (ٹاپ) دو ،دو ٹیمیں کا سپر فور میں مقابلہ ہوگا۔
3 ستمبر،دوبئی: بی ون بمقابلہ بی ٹو
4 ستمبر دوبئی: اے ون بمقابلہ اے ٹو
6 ستمبر دوبئی: اے ون بمقابلہ بی ون
7 ستمبر،دوبئی: اے ٹو بمقابلہ بی ٹو
8 ستمبر،دوبئی:اے ون بمقابلہ بی ٹو
9 ستمبر،دوبئی: بی ون بمقابلہ بی ٹو
11 ستمبر ،دوبئی: سپر فور کی سرفہرست دو ٹیمیں کے درمیان فائنل میچ کھیلا جائے گا۔تمام میچز یو اے سی کے پاکستانی وقت کے مطابق شام سات بجے کھیلے جائیں گے۔

متعلقہ عنوانات