سوا نیزے پہ آفتاب آیا

سوا نیزے پہ آفتاب آیا
جلتی دنیا کو یہ جواب آیا


میرا سجدہ یا میری منزل شوق
پوچھ تو کون کامیاب آیا


لفظ کے لفظ جیسے سائے ہوں
کیسے معنی کا انقلاب آیا


ہائے اس ایک ابر کی قسمت
جس کے سائے میں آفتاب آیا


میرؔ ہوں یا ظہیرؔ ہوں کہ کبیرؔ
سب کی قسمت میں ایک خواب آیا