سر پر کیا ہے
بیٹا اسکول سے واپس آکر ماں سے بولا: ’’امی! امی! دیکھئے تو میرے سر پر کیا ہیں؟‘‘
ماں نے غور سے دیکھ کر کہا: ’’بیٹے تمہارے سر پر تو صرف بال ہیں۔‘‘
’’کیا صرف بال؟‘‘ بیٹے نے حیرت سے پوچھا
ماں نے کہا: ’’ہاں بھئی صرف اور صرف بال ہیں، اس کے سوا کچھ نہیں۔‘‘
بیٹے نے کہا: ’’امی! ماسٹر صاحب کتنے جھوٹے ہیں، کہہ رہے تھے ہمارے امتحان سر پر آگئے ہیں۔‘‘