سناٹا

مختلف موضوعات پر
رات بھر باتیں کرکے وہ لوگ
تھک چکے تھے
اور پھر
ایسے وعدوں میں بندھ گئے تھے
جس کا پورا ہونا ممکن نہ تھا
کیونکہ کچھ لمحوں بعد
وہ سب اپنا اپنا سامان اٹھائے
مختلف راستوں پر چل پڑے تھے
اور اسٹیشن پر سناٹا تھا