سختی کا جواب نرمی ہے

فتنہ کو جہاں تلک ہو دیجے تسکیں
زہر اگلے کوئی تو کیجے باتیں شیریں
غصہ غصے کو اور بھڑکاتا ہے
اس عارضہ کا علاج بالمثل نہیں