سیلاب کے بعد

پانی اچھا خاصہ گلے تک آ پہنچا تھا
اچھی خاصی ڈوب گئی تھی ساری بستی
اچھا خاصہ اک سیلاب تھا پانی اترا
بھیگے جسم پہ چپکے کپڑوں
اور خاشاک کا منظر ابھرا
پانی کیا اترا تنہائی ابھر آئی ہے
وہ جو نہیں تھا
وہ بھی جیسے سیل رواں کے ساتھ گیا ہو
گلیوں میں بے جان بدن ہیں
یا سناٹا تیر رہا ہے