ساغر کا انگوٹھا
ایک مشاعرے کے اختتام پر جب ساغر نظامی کو اصل طے شدہ معاوضہ سے کم رقم دی گئی اور اس کی رسید ان کے سامنے رکھی گئی تو وہ اسے دیکھتے ہی ایک دم پھٹ پڑے۔’’میں اس پر دستخط نہیں کرسکتا۔‘‘
اتنے میں مجاز وہاں آئے ۔ انہوں نے یہ جملہ سنا تو نہایت معصومیت سے منتظم کو مشورہ دینے لگے۔
’’اگر دستخط نہیں کرسکتے تو ساغرصاحب سے انگوٹھا ہی لگوا لیجئے۔‘‘