سڑکوں پہ تری پھرتا تھا مارا مارا

سڑکوں پہ تری پھرتا تھا مارا مارا
دل غم سے ہوا جاتا تھا پارا پارا
مانا کہ محبت کو ترستا ہی رہا
لیکن نہ مصائب سے کبھی میں ہارا