سدا سہاگن

انگ بھون کا بادل گرجے
قطرہ قطرہ
جیون برسے
دید آنگن میں چھڑے اجالا
جسم سمندر پھر سے مہکے
نٹ کھٹ ناری سائے نگل جا
سا رے گا ما پا دھا نی سا
گلیاں کوچے سونے رستے
روشن ہوں گے
آنکھیں ساری ابل پڑیں گی
پاؤں میں جھانجھر باندھ لے پھر سے
سا نی دھا پا ما گا رے سا