سچ ہے کہ انہوں نے ملک لے رکھا ہے

سچ ہے کہ انہوں نے ملک لے رکھا ہے
ہم لوگوں سے کمپ کو پرے رکھا ہے
لیکن ہے ادائے شکر ہم پر لازم
کھانے بھر کو ہمیں بھی دے رکھا ہے