سانسوں میں لیے کرب و بلا جیتا ہوں

سانسوں میں لیے کرب و بلا جیتا ہوں
سلتے نہیں جو زخم انہیں سیتا ہوں
جی بھر کے زمانے نے پیا خوں میرا
باقی جو بچا اس کو میں خود پیتا ہوں