ساحل پہ اک تھکے ہوئے جوگی کی بنسری

ساحل پہ اک تھکے ہوئے جوگی کی بنسری
تلقین کر رہی ہے کنارہ ہے زندگی
طوفان میں سفینۂ ہستی کو چھوڑ کر
ملاح گا رہا ہے کہ دریا ہے زندگی