صابن کی ٹکیا
صابن کی ٹکیا
ننھی سی بٹیا
پانی میں چھپ چھپ
کرتی ہے گپ شپ
پانی بہائے چھینٹے اڑائے
لو جھاگ نکلا
منو کو دیکھو
وہ بھاگ نکلا
جب منہ کو دھلائے
صابن لگائے
منو اکیلا سب کو نچائے
لاتیں چلائے
دھم دھم دھما دھم
آنسو بہائے
چھم چھم چھما چھم
منو کھڑا ہے
کرسی کے اوپر
صابن کے ڈر سے
کرتا ہے تھر تھر
منو کو پکڑو
بازو میں جکڑو
نلکے پہ لاؤ
ٹب میں بٹھاؤ
صابن کی ٹکیا
سر پر لگاؤ
جب جھاگ نکلے
پانی بہاؤ
صابن کی ٹکیا سر پر کھڑی ہے
منی سی بٹیا کتنی بڑی ہے