رخسار ہیں یا عکس ہے برگ گل تر کا

رخسار ہیں یا عکس ہے برگ گل تر کا
چاندی کا یہ جھومر ہے کہ تارا ہے سحر کا
یہ آپ ہیں یا شعبدۂ خواب جوانی
یہ رات حقیقت ہے کہ دھوکا ہے نظر کا